دانتوں کی صفائی

Posted on at


.دانتوں کی صفائی بہت ضروری ہے . صاف ستھرے دانت بہت خبصورت لگتے ہیں .

صاف دانت بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں . ویسے تو کھانا کھانے کے بعد دانت صاف کرنا ضروری ہے لیکن اگر ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد دانت صاف نہ کیے جائیں تو صبح ناشتے سے پہلے اور رات کو سونے سے پہلے تو دانت لازمی صاف کرنے چائیں کیونکہ کھانے کے ذرات دانتوں کے درمیان کی جگہوں میں رہ جاتے ہیں جو کہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اس لیے دانت صاف کرنا بہت ضروری ہے

دانت نہ صاف کرنا منہ سے بدبو کا بھی باعث بنتا ہے جو لوگ دانتوں کی صفائی کا خیال نہی رکھتے وہ دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں .دانتوں کی صفائی نہ کرنا دانتوں میں کیڑا لگنا اور دانت کے درد کا باعث بنتا ہے

دانت صاف کرتے وقت یہ خیال رکھنا چائیے کہ برش کے ریشے مڑے ہوۓ نہ ہوں جب برش کے ریشے خراب ہو جائیں تو برش بدل لینا چائیے . دانتوں کی صفائی کے لیےبازار میں کئی کمپنیوں کے بہت اچھے ٹوتھ پیسٹ اور برش ملتے ہیں . دانتوں کی صفائی مسواک سے بھی کی جاتی ہے برش سے دانت صاف کرتے وقت پانچ منٹ دانت برش کرنے چائیے

چمکتے دانت بہت پیارے لگتے ہیں اگر سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر دانت صاف کیے جائیں تو دانت چمک اٹھتے ہیں جو کہ بہت اچھے لگتے ہیں

صاف ستھرے دانت ہوں تو انسان مسکراتے ہوۓ اچھا لگتا ہے

دانتوں کی صفائی کرنے سے انسان کا اپنا ہی فائدہ اور دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے انسان کا اپنا ہی نقصان ہے

 

 

 

 



About the author

160