(کبھی کبھی لڑنا بھی ضروری ہے۔ (حصہ سوئم

Posted on at


v     کسی بھی رشتہ دار کو درمیان میں نہ لائیں۔

v     بچوں کے سامنے مت لڑیں۔

v     ایک دوسرے کو گالیاں ہر گز نہ دیں۔

v     اپنی بیوی یا شوہر کے مقابلے میں کسی اور کی تعریف نہ کریں کہ جیسے فلاں کی بیوی اتنی اچھی ہے وغیرہ وغیرہ۔

v     موجودہ بات کو بھول کر پچھلی باتوں کا رونا مت روئیں۔

v     مقابل کی بات اور تجاویز دھیان سے سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔

v     چینخ و پکار اور برتن وغیرہ اٹھا کر پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ ہنگامہ مسئلے کا حل نہیں بیوقوفی ہے۔

v     اگر معاملات زیادہ خراب ہو جائیں اور بالکل منفی رخ پر چل پڑیں تو تھوڑی دیر کے لیے ایک دوسرے کو تنہا چھوڑ دیں اور الگ الگ ہو کر ہر فریق یہ سوچے کہ کہیں غلطی اس کی تو نہیں۔۔۔۔؟

ایمانداری سے اپنا احتساب کریں اور جس کی غلطی ہو وہ غلطی تسلیم کرے۔انا کو درمیان میں ہر گز نہ لائیں، غلطی مان لینے اور معزرت کے دو لفظ بول لینے سے آپ کی شان میں کوئی کمی نہیں آتی بلکہ اس سے تعلقات میں مزید پختگی آ جاتی ہے اور ازدواجی زندگی خوشگوار ہو جاتی ہے کیونکہ دل کا غبار نکل جانے سے دل کا موسم بھی اس طرح خوشگوار ہو جاتا ہے جس طرح بارش کے بعد فضا خوشگوار ہو جاتی ہے جس طرح بارش کے بعد فضا خوشگوار ہو جاتی ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160