پیری و مریدی یا طریقت

Posted on at


 

حضورﷺنے اپنے صحابیوں کو جو تعلیم دی وہ اسقدر سادہ ، آسان اور سہل العمل ہیں جیسا کہ خود دین اسلام  ،نہ ان میں بھوک اور پیاس سے نفس کو ہلاک کرنا ہے نہ متواتر روزے رکھنا یا فاقے کرنا ، نہ ہندوں کی طرح ترک دنیا کرکے جنگلوں اور خانقاہوں میں گوشہ نشین ہونا نہ صوف کے کپڑے پہننا یا ننگا رہنا یا نماز معکوس پڑھنا یعنی الٹا لٹک کر عبادت کرنا وغیرہ وغیرہ  باوجود اسکے یہ طریقے دوسری تمام قوموں کے طریقں سے زیادہ موثر ہیں لوگ اسطرح کی عبادت اس لیے کرتے تھے کہ ان کو قرب الہی حاصل ہو

اسلام میں طریقت یعنی پیری مریدی کو بہت اہمیت حاصل ہے اور طریقت کے لیے دو باتیں بہت ضروری ہیں طلب اور بیعت

طلب صادق ۔ ایسی طلب ہے کہ طالب کے دل میں ایسی بے چینی ہو کہ نہ کھانے پینے میں لذت آئے نہ سونے میں اور نہ کسی اور شغل میں ہر وقت یہ خوہش قلب اور ذہن پر مسلط رہے کہ گوہر مقصود ہاتھ آئے اور کوئی ایسا استاد ملے جو طریقت کے سبق اور منازل سکھائے انسان میں یہ طلب اس وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ ایسے لوگوں کی صحبت میں بیٹھے جہاں اللہ تعالی اور اسکے رسولﷺ کا ذکر ہوتا رہتا ہو، بزرگوں کی کرامتوں کے حالات سننے سے ، سیروسلوک کی کتابیں پڑھنے سے ، کسی سچے ولی کی صحبت میں بیٹھنے سے ،کسی بزرگ کی کوئی کرامت خود دیکھنے سے یہ طلب زیادہ ہوتی ہے

جب طلب پختہ ہوجائے تو ضرورت ہوتی ہے کہ ایک ایسے بزرگ کی جو طریقت کے منازل سکھائے ایسے بزرگ پہلے زمانے میں بھی مشکل سے ملتے تھے آجکل تو بہت ہی کمیاب ہیں اور ایک ناتجربہ گار طالب کےلیے سچے اور جھوٹے کی تمیزکرنا تو بہت ہی مشکل ہے اس لیے بیعت کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ جہان بیعت ہونے جارہے ہیں کچھ عرصے انکی محفل میں بیٹھ کر یہ دیکھا جائے کہ بزرگ شرع کے پابند ہیں یا نہیں اور ان کے پاس کس قسم کے لوگ آتے ہیں ان کا اخلاق کیسا ہے مریدوں سے سجدے تو نہیں کرواتے یا گالیاں تو نہیں دیتے اور ان بزرگ کی محفل میں جانے سے دل دنیاوی تفکرات اور خواہشات سے ہٹ کر اللہ تعالی کی طرف رجوع ہو جاتا ہے اور ایک قسم کا سرور آمیز سکون ملتا ہے یا نہیں

اور اگر آپ کا دل مطمئن ہو جائے تو بیعت ہو جائیں یاد رکھیں کہ بزرگوں کی پرکھ ان کی کرامات سے ہر گز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کرامتیں یعنی خوارق عادت تو غیر اولیاءاللہ سے بھی سرزد ہوتی ہیں اور اس میں طالب دھوکہ کھا جاتے ہیں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160