دروغ گوہی

Posted on at


-دروغ گوہی کا مطلب ہے جھوٹ بولنا. جھوٹ کا مطلب ہے کہ انسان کے علم اور زبان میں تضاد پایا  جائے دروغ گوہی تمام برائیوں کی جڑ ہے دروغ گوہی اک ایسی برائی ہے جس سے  تمام برائیاں جنم لیتی ہیں – انسان جو بھی غلط کام کرتا ہے  اسے چھپانے کے لئے سو طرح کے اور جھوٹ بولتا ہے کہ وہ اپنا یہ جھوٹ دنیا والوں سے چھپا لے گا لیکن سچ تو  یہ ہے کہ جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے ایک دن سب کے سامنے آ جاتا ہے-

دروغ  گوہی ایک لعنت ہے ایک  نا ایک دن بولا گیا جھوٹ سب کے سامنے آنا ہوتا ہے- جب یہ پکڑا جاتا ہے تو انسان کو بہت ذلت اٹھانی پڑتی ہے- دروغ گوہی منافقت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے- جھوٹ بولنے والے کو نہ تو الله اور اس رسول پسند کرتا ہے نہ ہی ہمارا معاشرہ وہ سب کے لیے نا پسند دیدہ ہوتا ہے-

نبی کریم نے فرمایا : " تم جھوٹ سے بچو کیوں کہ جھوٹ گناہوں کی طرف لے کے جاتا ہے،  اور گناہ دوزخ کی طرف لے جاتے ہیں اور جو آدمی جھوٹ بولتا رہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش میں لگا رہے وہ الله کے    ہاں جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے " – سچ بولنے والے کو الله پسند فرماتا ہے جب کہ دروغ گو الله کو پسند نہیں  اور 

دروغ گوہ ہر جگہ بے وقار ہوتا ہے- 

ایک دفعہ ایک شخص حضور نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا مجھ میں تین برائیاں ہیں – آپ کے کہنے پر میں ایک کو چھوڑ سکتا ہوں تو آپ نے فرمایا تو جھوٹ کو چھوڑ دے با قی برائیاں خود ختم ہو جائیں گی کیوں کہ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے- ایسا ہے ہوا اس انسان نے جب جھوٹ  چھوڑا تو وہ نیک انسان بن گیا اوراس کی باقی برائیاں بھی ختم ہو گئیں-

جھوٹ کی مختلف اقسام ہیں جو انسان مختلف مواقع پر بولتا ہے کبھی خود کو نیک ثابت کرنے کے لئے کبھی خود کو بڑا دکھانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتا ہے-  جھوٹ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا بلکہ طرح طرح کی برائیاں جنم لیتی ہیں- اگر انسان راست بازی کو اپنی فطرت ثانیہ بنا لے تو ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ پروان چڑتا ہے-

 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160