چائے سے کولیسٹرول میں کمی

Posted on at


 

جدید تحقیق سے ڈاکٹروں نے ثابت کیا ہے کہ چائے پینے سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے ڈاکٹروں نے ایسے دو افراد کا موازنہ کیا جس میں ایک شخص ہفتے میں صرف پانی پیتا تھا جبکہ دوسرا شخص روزانہ چائے کے دو کپ استعمال کرتا تھا نتائج سے پتہ چلا کہ صرف پانی پینے والے شخص کے مقابلے مین چائے پینے والے شخص کی نہ صرف قوت مدافعت بہتر تھی بلکہ ذیابطیس کےنخلاف بھی مدافعت میں اضافہ ہوا

عام طور پر لوگوں میں کالی چائے ( بلیک ٹی ) ہی زیادہ استعمال ہوتی ہے تاہم حالیہ ریسرچ کے مطابقسبز چائےمیں کالی چائے کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں یہ وہ اجزا ہوتے ہین جو جسم میں بیماریوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی قوت بڑھاتے ہیں یعنی انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں ریسرچ کے مطابق یون تو کالی چائے بھی اپنی جگہ بہت سی خوبیاں رکھتی ہے تا ہم سبز چائے کے استعمال سے خون کی شریانوں میں چربی جمنے کے امکانات کم ہوتے ہیں

اس چائے کے استعمال سے یقینا دل کے امراض میں بھی کمی ہو سکتی ہے ایک حالیہ ریسرچ کی گئی جس مین روزانہ ایک ماہ تک کچھ لوگوں کو چائے کا ایک کپ روزانہ پلایا گیا اور یہ بات واضح ہوئی کہ ان لوگوں کے کولیسٹرول لیول میں کمی آئی جبکہ شریانون میں خون کی روانی کا عمل بہتر ہوا جبکہ ایسے افراد جو بالکل چائے نہین پیتے ان میں کو لیسٹرول کی سطح برقرار تھی ۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160