ہابیل اور قابیل

Posted on at


ہابیل اور قابیل

حضرت آدم ابو البشر ہیں اور دنیا میں سب انسان ان کی اولاد ہیں ہابیل اور قبیل ان کے بیٹوں میں سے ہیں.

انسانیت کو آگے بڑھانا تھا تو اس وقت چونکے سب حضرت آدم کی اولاد تھے اس لیے نکاح کا قانون موجودہ قانون سے مختلف تھا، اس وقت نکاح کا یہ قانون تھا کے جو بچے  ایک ساتھ ایک حمل سے  پیدا ہوتے تو وہ بہن بھائی تصور کیے جاتے تو وہ ایک دوسرے پہ حرام ہوتے اور ان کا نکاح بھی حرام ہوتا اس لیے ایک حمل سے پیدا ہونے والے بچے کا نکاح دوسرے  حمل سے پیدا ہونے والی بچی سے ہو جاتا.

 ہابیل بچپن سے نیک اور پرہزگار تھا جب کے قابیل اس کا الٹ قابیل دنیا پے وہ پہلا شخص تھا جس نے آگ کی پوجا  کی اورشرک کر کے  مشرک ہو گیا.
 
قابیل اور اقلیما بھی ایک حمل سے پیدا ہوے اورکچھ عرصے بعد دوسرے حمل سے ہابیل اور یہودہ پیدا ہوے جب یہ بچے بڑے ہوے تو ان کے نکاح کا انتظام کیا گیا تو قانون کے مطابق  ہابیل کا نکاح اقلیما سے طے پایا جو کے قابیل کو منظور نہ تھا تو ان میں جگھڑا ہوا تو فیصلے کے لیے دونو نے قربانی کی اور ہابیل سے قربانی الله پاک نے قبول کر لی.جس کی وجہ سےقابیل کو ہابیل سے حسد ہو گیا اور وہ  ہابیل کا جانی دشمن ہو گیا.


اس وقت قابیل کی عمر ٢٥ سال تھی اور ہابیل کی عمر ٢٠ سال جب قابیل نے ہابیل کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور اسے بھلا پھسلا کے گھر سے دور لے گیا اور اسے قتل کر دیا یہ کائنات پے ہونے والا پہلا قتل تھا اس لیے قابیل کو قتل  کے بعد یہ سمجھ نہ آئی کے ہابیل کی لاش کا کیا کیا جانے تو اس مشرک کی مدد الله تعالیٰ نے ایک کوے سے کی جو کے ایک دوسرے مردہ کوے کو اپنے پنجوں میں لیا آیا  اور زمین کھود کر اسے دفنا دیا تو قابیل نے بھی اسی طرح کیا اور ہابیل کی لاش کو زمین کھود کر دفنا دیا یہ دنیا میں بننے والی پہلی قبر تھی  اور یہ جگہ دمشق کے  شمال میں واقعہ ہے جہاں آج بھی ہابیل کی قبر موجود ہے




.

قرآن پاک میں ہابیل اور قابیل کا قصہ سورۂ مائدہ میں بیان کیا گیا ہے اور قابیل کو ہابیل کے قتل کی سزا میں جہنم کا نصف حصہ عذاب ملے گا.



About the author

160