سنگھار میز کی صفائی

Posted on at


سنگھار میز کی صفائی میں سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ سنگھار میز پر کم اور ضرورت کی اشیاء رکھی جائیں .یہ نہی کہ پوری سنگھار میز میک اپ کی چیزوں سے بھری پڑی ہو

سنگھار میز پر کنگھی یا ہیئر برش رکھ دیا جائے .چند خوبصورت لپ سٹیک ،نیل پالش ،ایک یا دو میک اپ کیٹ رکھ دیں سنگھار میز کی درازوں میں بھی زیادہ چیزیں نہ رکھی جائیں بس ضرورت کی چیزیں رکھی جائیں .سنگھار میز پر صرف میک اپ کی ہی چیزیں رکھی جائیں .سنگھار میز پر چیزیں طریقے سلیقے سے رکھنی چائیں سنگھار میز پر چیزیں بکھری پڑی نہ ہوں بلکہ سلیقے سے رکھی ہوئی ہوں

پھول ہر چیز کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں سنگھار میز پر بھی ایک طرف خوبصورت پھولوں کا گلدان رکھ دیا جائے تو سنگھار میز بہت خوبصورت نظر آئے گی .لیکن پھولوں کا گلدان زیادہ بڑا نہ ہو سنگھار میز کے مختلف ڈیزائن ہوتے ہیں بعض سنگھار میز کے آئینے کی دونوں طرف شلف لگے ہوتے ہیں ان پر زیادہ میک اپ کی چیزیں رکھی جا سکتی ہیں لیکن جن سنگھار میز کے آئینے کے سامنے شلف ہو ان پر کم اور ضرورت کی چیزیں رکھی جائیں .سنگھار میز پر میک اپ کی چیزیں سجا کر رکھنی چائیں تا کہ سنگھار میز سب سے الگ اور خوبصورت دکھائی دے

سنگھار میز پر ایک یا دو پرفیوم بھی رکھ دیں اور ایک ٹشو پیپر کا ڈبہ بھی کیونکہ جب کاجل یا لپ سٹیک خراب لگ جائے تو ٹشو سے صاف کر لیا جائے .سنگھار میز کا آئینہ روزانہ صاف کرنا ضروری ہے .سنگھار میز کا آئینہ گیلا اخبار لے کر صاف کرنا چائیے .اور باقی سنگھار میز پر سے تمام چیزیں ہتا کر کر سنگھار میز کی صفائی کرنی چائیے .اس کے بعد تمام میک اپ کی چیزوں کو ترتیب سے خوبصورتی کے ساتھ سنگھار میز پر رکھ دیں .

صاف ستھری سنگھار میز کے سامنے سنگھار کرنا ہر ایک کواچھا لگتا ہے



About the author

160