(گرمی میں لیموں پانی کے فائدے(حصہ اول

Posted on at


گرمی کے دنوں میں پیاس زیادہ لگتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ باہر کے گرم درجہ حرارت کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے۔ جس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ہماری جلد مساموں سے پسینا خارج کرنا شروع کرتی ہے۔



یوں جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے لگتی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے دماغ زیادہ پانی پینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یوں تو گرم موسم میں سادہ لیکن صاف شفاف پانی زیادہ پینا مجرب نسخہ شفا ہے لیکن اگر پانی سے ہٹ کر کچھ پینے کو جی چاہے تو ‘‘لیموں پانی’’ سے بہتر کوئی چیز نہیں۔



فاسد مادوں کا اخراج


ہر صبح کے آغاز اگر آپ نیم گرم پانی کے ایک گلاس میں لیموں نچوڑ کر کریں تو دن بھر آپ کا ہضمہ ٹھیک رہ سکتا ہے اور رات کو نظام ہضم میں کوئی فاسد مادہ اگر اٹک گیا ہوتو لیموں پانی اسے جسم سے خارج کرسکتا ہے۔



توانائی بھرنے والا


لیموں کا جوس جونہی آپ کے نظام ہضم میں داخل ہوتا ہے، آپ کا جسم توانائی سے بھر جاتا ہے۔ اس کو پینے سے بشاشت لوٹ آتی ہے۔ افسردگی اور پریشانی گھٹ جاتی ہے۔ یہاں تک کہ لیموں کی خشبو سے بھی اعصابی نظام پر پر سکون طاری ہوجاتا ہے۔




About the author

160