ناخنوں کی سجاوٹ

Posted on at


ناخنوں کی سجاوٹ نیل پالش سے کی جاتی ہے جن سے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے

بازار میں مختلف قسم اور مختلف رنگوں کی نیل پالش ملتی ہیں جن سے ناخن سجائے جا سکتے ہیں

ناخنوں کو سجاتے وقت ہاتھوں کے رنگ کو مد نظر رکھنا ضروری ہے .اگر ہاتھ سانولے ہوں تو شوخ رنگ کی نیل پالش لگائیں ہرگز ہلکے رنگ کی نیل پالش نہ لگائی جائے کیونکہ ہلکے رنگ کی نیل پالش بلکل بھی پیاری نہی لگے گی اور سانولے ہاتھوں پر نظر بھی نہی آئے گی .سانولے ہاتھوں پر ہلکے رنگ کی نیل پالش کا پتا ہی نہی چلتا کہ نیل پالش لگائی ہوئی بھی ہے یہ نہی .اگر ہاتھوں کا رنگ سفید ہو تو ہلکے رنگ کی نیل پالش خوبصورت لگتی ہے اور شوخ رنگ کی بھی

 

ناخنوں پر نیل پالش لگانے سے پہلے ایک اور چیز کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ ناخن صاف ہوں کوئی نیل پالش نہ لگائی ہوئی ہو اگر ناخنوں پر پہلے سے کوئی نیل پالش لگی ہو تو پہلے اسے صاف کرنا چائیے کیونکہ اس طرح نیل پالش بلکل بھی اچھی نہی لگے گی

ناخنوں کو نیل پالش سے سجاتے وقت کپڑوں کے رنگ کو بھی دیکھنا چائیے جس رنگ کا لباس ہو اگر اسی رنگ کی نیل پالش لگائی جائے تو وہ خوبصورت لگے گی . جیسے کہ سرخ رنگ کا لباس ہو تو سرخ ہی نیل پالش .یہ نہی کہ کالے رنگ کے کپڑے اور نیلے رنگ کی نیل پالش لگا دی جائے .ہاں اگر لباس میں نیلے رنگ کے نگ یا موتی وغیرہ ہوں تو پھر لگائی جا سکتی ہے

 

نیل پالش مختلف طریقوں سے لگائی جاتی ہے بہت خوبصورت ڈیزائن بنائے جاتے ہیں جو ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں

ناخنوں کی سجاوٹ کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جس رنگ کے کپڑے ہوں اس رنگ کی نیل پالش لگا کر کپڑوں پر جس رنگ کے موتی یا نگ ہوں اس رنگ کی نیل پالش کے صرف نقطے جنہیں انگریزی میں ڈاٹس کہتے ہیں ڈال دیے جائیں .فرض کریں اگر کپڑوں کا رنگ گلابی ہو اور اس پر کالے رنگ کے نگ ہوں تو ایسا کریں کہ گلابی نیل پالش لگا کر کالے رنگ کی نیل پالش کے ڈاٹس ڈال دیں .یا کپڑوں کا رنگ گلابی اور سفید نگ ہوں تو سفید ڈاٹس ڈال دیں . یاکالے رنگ کے نگ یا موتی ہوں تو کالی نیل پالش کے ڈاٹس ڈال دیں یہ بہت ہی آسان اور خوبصورت طریقہ ہے .

اگر نیل پالش لگانے کا سادہ طریقہ اپنایا جائے تو وہ بھی بہتر ہے. صرف ایک رنگ کی بھی لگائی ہوئی نیل پالش خوبصورت لگتی ہے .

ناخن ناخنوں کی سجاوٹ مہندی سے بھی کی جا سکتی ہے اور مہندی سنت بھی ہے .



About the author

160