دانتوں کی صفائی ، امراض قلب سے حفاظت

Posted on at


امراض قلب کے خطرات میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی ان سے بچاؤ کی تراکیب اور طریقے بھی سامنے آرہے ہیں ۔ سائنسدانوں کے برسہا برس سے اس بات کا خدشہ تھا کہ مسوڑھوں کی بیماریاں اس سے جنم لیتی ہیں کہ دانتوں کے گرد بیکٹریا جمع ہو جاتے ہیں جس کے سبب پورے جسم میں اشتعال کی سی کفیتے پیدا ہو جاتی ہے اور جب ایسی صورت حال پیدا ہو جائے تو شریانوں میں خون کا بہاؤ ست پڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں کے امکانات بڑھ

جاتے ہیں ۔

ماہرین نے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک آسان سا حل نکالا ہے کہ دانتوں کی مکمل صفائی کا مشورہ دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر متواتر برش فلاش کا طریقہ کار استعمال کیا جاتا رہے تو اس سے ہارٹ اٹیک کے خدشات میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

اب ایک حالیہ مشاہدے نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ مسوڑھوں کے امراض کے علاج کروانے والے مریض یا جن کو دانتوں سے متعلق امراض لاحق ہیں اس جانب توجہ مبذول رکھیں کہ ان کا دوران خون متاثر نہ ہو ۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے پروفیسر پیٹر وائز برگ کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے دانتوں کی صحت کا خود ہی خیال رکھ سکتے ہیں جن کو دانت کے معمولی درد سے بھی تغافل نہیں کرنا چاہئے ۔

مسوڑھوں کے امراض 40 فیصد ی افراد کو اپنے شکنجے میں کیسے رکھتے ہیں اور ماضی میں ہونے والی تحقیق اس جانب اشارہ کر چکی ہے کہ مرض کا براہ راست تعلق بلند درجہ ہارٹ اٹیک سے بھی ہو سکتا ہے اور کسی حد تک فالج سے بھی کیونکہ اس طرح بیکٹریاز کو دوران خون میں شامل ہونے کا موقع مل جاتا ہے ۔

یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ کی ایک ٹیم نے دانتوں کے امراض میں مبتلا 120 افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھ کر ایک مخصوص تھراپی کے عمل سے گزارا جس میں دانتوں کی تبدیلی بھی شامل تھی ۔ ابتدا میں تو خون کی شریانوں کے کام کرنے کا طریقہ کار پر بڑھے گہرے مضر اثرات مراتب ہوئے مگر 6 ماہ کے عرصے میں یہ افعال بہتری کے ساتھ معمول کے مطابق کام کرنے لگے ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160