مشرک والد سے بھلائی

Posted on at


مشرک والد سے بھلائی


 


حضرت سعد بن وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں چار آیات میرے حق میں نازل ھوئی تھیں ، کیونکہ میری والدہ نے قسم کھائی تھی کہ جب تک محمد صل الله علیہ وسلم کو چھوڑ نہیں دیتے ، میں نہ کچھ کھاؤں گی اور نہ ہی پیوں گی . اس پر ارشاد الہی ھوا


اگر وہ دونوں کوشش کریں تم سے کہ میرا شریک ٹھہرائیں


ایسی چیز کا جس کا تجھے علم نہیں تو ان کا کہنا مت مان


اور دنیا میں اچھی طرح انکا ساتھ دے اور ان کی راہ چل


دوسرے یہ کہ میں بڑی عمدہ تلوار رکھتا تھا تو ایک مرتبہ میں نے حضور اقدس صل الله علیہ وسلم کے پاس تلوار دیکھ کر عرض کیا


یا رسول الله ، یہ مجھے دے دیجئے


اس پر قرآن پاک کی آیت اتری


اے حبیب ، تم سے غنیمتوں کو پوچھتے ہیں


 


تیسرے یہ کہ جب میں بیمار ھوا تو آپ صل الله علیہ وسلم میری بیمار پرسی کو تشریف لے کر آئے ، میں نے عرض کی کہ


یا رسول الله ، کیا میں اپنا آدھا مال تقسیم کرنے


کی وصیت کر دوں ؟ ؟


آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں


میں نے پوچھا کہ


تیسرے حصّے کی وصیت کر دوں ؟ ؟


یہ آپ صل الله علیہ وسلم خاموش ھو گئے . چنانچہ اس کے بعد تیسرے حصّے کی وصیت جائز ھو گئی .


چوتھے یہ کہ میں نے انصار کے ساتھ مل کر شراب پی لی تو ان میں سے ایک نے میری ناک پر اونٹ کا جبڑا دے مارا ، میں نے حضور اقدس صل الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ھو کر شکایت کر دی تو الله سبحانہ وتعالیٰ نے شراب نوشی حرام کر دی


 


حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی الله عنہما کہتی ہیں کہ میری والدہ مجھ سے لینے کی خاطر میرے پاس آئیں . حضور صل الله علیہ وسلم کا عہد مبارک تھا تو میں نے پوچھا کہ کیا میں ان کی ضرورت پوری کر سکتی ھوں ؟ ؟ تو آپ صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ


کوئی حرج نہیں


وہ اس وقت حالت شرک میں تھیں . ابن عینیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ یہ آیت الله تعالیٰ نے ان کے ہی حق میں نازل کی تھی . اس آیت کا ترجمہ درج ذیل ہے


جو دینی معاملات میں تم سے لڑتا نہیں


الله تعالیٰ تمھیں اس سے نہیں روکتا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160