والدین کو گالی دینا

Posted on at


والدین کو گالی دینا


 


حضرت عبدللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی الله عنہ نے ایک دھاری دار ریشم ملا لباس بکتا ھوا دیکھا تو عرض کی


یا رسول اللہ ، یہ خرید لیجیے ، جمعہ کے دن پہنا


کیجئے اور وفد کے آنے پر بھی پہننے کا کام دے


گا آپ کو


آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


اسے وھی پہنا کرتا ہے ، جس کا آخرت میں کوئی حصّہ


نہیں ھوتا


ان لباسوں میں سے جب آپ صل الله علیہ وسلم کے پاس کچھ لباس آئے تو ان میں سے ایک حضرت عمر رضی الله عنہ کو بھیج دیا . حضرت عمر رضی الله عنہ نے عرض کی کہ جب آپ صل الله علیہ وسلم نے منع فرما دیا تھا تو اسے کیسے پہن لوں ؟ ؟ حضور اقدس صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


میں نے تمھیں یہ لباس پہننے کو نہیں دیا


بلکہ اس لئے دیا ہے تاکہ یا تو تم اسے فروخت


کر دو یا پھر کسی حقدار کو دے دو


چناچہ حضرت عمر رضی الله عنہ نے وہ لباس مکّہ میں مقیم اپنے بھائی کو بیچ دیا ، جو ابھی اسلام نہ لاۓ تھے


 


حضرت عبدللہ بن عمر رضی الله عنھما کہتے ہیں کہ نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


والدین کو گالی دینا ، یہ گناہ کبیرہ میں


سے ایک گناہ ہے


لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول الله صل الله علیہ وسلم ، کوئی شخص اپنے والدین کو کیسے گالیاں دے سکتا ہے ؟ ؟ آپ نے فرمایا کہ


جب وہ شخص کسی کو گالیاں دے گا


تو وہ بھی اس کے والدین کو گالیاں دے


گا


حضرت عروہ بن عیاض رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عبدللہ عمر بن العاس رضی الله عنہ کو یہ کہتے سنا کہ


الله تعالیٰ کے ہاں کبیرہ گناھوں میں سے یہ گناہ


بھی ہے کہ آدمی اپنے والد یا والدہ کو گالی دلواۓ


 


حضرت ابوبکرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


ظلم و ستم اور رشتہ داری توڑنے کے علاوہ


ایسا کوئی گناہ نہیں جو اس لائق ھو کہ اس کے کرنے


والے کو دنیا اور آخرت میں جلد سزا مل جاۓ


حضرت عمران بن حصینرضی الله عنہ بتاتے ہیں کہ نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


تم لوگ زنا ، شراب خوری اور چوری کے بارے


میں کیا جانتے ھو ؟ ؟


ھم نے عرض کیا کہ الله تعالیٰ اور رسول الله جانیں . آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


یہ بہت بڑے گناہ ہیں اور بہت برے کام ہیں


اور ان میں سزا ھوتی ہے . کیا میں تمھیں


سب سے بڑا گناہ نہ بتا دوں ؟ ؟ یہ الله تعالیٰ


کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا


ھوتے ہیں


آپ صل الله علیہ وسلم تکیہ لگاۓ ہوۓ بیٹھے تھے . فورا اٹھے اور فرمایا کہ


  اور جھوٹ بولنا بھی



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئ


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160