والدین کی موت کے بعد ان سے بھلائی

Posted on at


نصرانی ماں کو اسلام کی دعوت دینا


 


حضرت ابو کثیر سحیمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ کو یہ کہتے ہوۓ سنا کہ میری بات جس نے بھی سنی ہے وہ میرا دوست بن گیا ہے خواہ وہ یہودی ھو یا نصرانی ، میں اپنی ماں کے اسلام لانے کا ارادہ رکھتا تھا ، لیکن وہ انکار کر دیتیں . میں نے پھر ان کو دعوت دی ، انہوں نے پھر انکار کر دیا . اب کی دفعہ میں پھر نبئ اکرم صل الله علیہ وسلم کے پاس گیا اور عرض کی کہ میری والدہ ماجدہ کے لئے دعا فرمائیں . آپ صل الله علیہ وسلم نے دعا فرمائی


میں جب گھر پہنچا تو میری والدہ نے دروازہ بند کر رکھا تھا ، وہ کہنے لگیں کہ


اے ابوھریرہ ، میں اسلام لے آئی ھوں


میں نے جھٹ سے نبئ کریم صل الله علیہ وسلم کو اطلاع دی اور عرض کی کہ میری ماں اور میرے لئے دعا فرمایئے . آپ صل الله علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی


الہی ، ابوھریرہ اور اس کی ماں تیرے بندے ہیں


انھیں لوگوں کی نظر میں ہردلعزیز کر دے


 


والدین کی موت کے بعد ان سے بھلائی


 


حضرت ابو اسید رضی الله عنہ نے لوگوں سے باتیں کرتے ہوۓ فرمایا کہ ہم ایک دن نبئ اکرم صل الله علیہ وسلم کے پاس تھے ، ایک آدمی نے عرض کی کہ یا رسول الله ، ( کفن دفن تو میں نے کر دیا ) کوئی اور بھلائی ایسی ہے جو میں اپنے والدین سے نہیں کر سکا تو ان کی موت کے بعد کر دوں ؟


آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


چار کام کرو


دونوں کے لئے دعائے بخشش کرو


ان کے لئے مغفرت مانگا کرو


ان کے نیک کام جاری رکھو


ان سے ملنے والوں کی عزت کرو اور


وہ صلہ رحمی کرو جس کا تعلق صرف ماں


باپ سے ھو


 


صبر و رضا


صبر کرنا ہے ایک مشکل کام


یہ ہے ہر دکھ سہارنے کا نام


جو مصیبت میں صبر کرتا ہے


ساتھ اس کے خدا بھی رہتا ہے


کوشش انسان اگرچہ کرتا ہے


کام رب کی رضا سے ھوتا ہے


ذات ربی ہے ملک و مختار


سب کا اس کی رضا پہ دار و مدار


ہم بھی اس کی رضا میں راضی ہے


یعنی اپنے خدا پہ راضی ہیں


جس نے پایا مقام صبر و رضا


اس پہ راضی سدا ہے ذات خدا


کام یہ ہے میرے نبئ کو پسند


کرنے والے کا مرتبہ سے بلند


تم بڑے ھو کر اے میرے بچوں


اس مقام بلند کو پاؤ


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160