بلوچستان یونیورسٹی کےمین گیٹ پر دھماکہ،2 پولیس اہلکار شہید ، 6 افراد زخمی

Posted on at


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کےمین گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اس وقت دھماکہ ہوا جب یونیورسٹی کی بسیں طلبا کو لے کر دروازے سے باہر نکل رہی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 پولیس اہلکار  موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا اصل نشانہ وہ جگہ تھی جہاں پر پولیس اہلکاروں سمیت یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتےہیں ۔ 

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امداد ی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔



About the author

160