برابری کرنے والا واصل نہیں ھوتا

Posted on at


برابری کرنے والا واصل نہیں ھوتا


 


حضرت سفیان (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


حضرت اعمش (رضی الله عنہ) اس آئندہ حدیث کو نبئ اکرم


(صل الله علیہ وسلم) تک پہنچا کر مرفوع قرار نہیں دے سکے


البتہ حضرت حسن  اور فطر (رضی الله عنہ) نے نبئ اکرم سے


روایت کی ہے ، وو کہتے ہیں کہ واصل رحم وہ نہیں ھوتا جو


برابری کرے ( کہ رشتہ توڑنے پر طور دے اور جوربے پر جوڑ


دے ) بلکہ وہ ھوتا ہے کہ رشتہ داری ٹوٹ جاۓ تو اسے جوڑ دے


ظالم رشتہ دار سے رشتہ جوڑنے والے کی فضیلت


حضرت برّاء (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور عرض کی


اے الله کے نبئ ! کوئی مجھ کو ایسا عمل بتا دیں


جس سے میں جنّت میں داخل ھو جاؤں


آپ نے فرمایا کہ


اگر تم مختصر سا بھی سوال کرتے تو تمھارا سوال


سمجھ میں آ جاتا ، لوگوں کو آزاد کر دو اور غلاموں


کی گردنیں چھڑا دو


وہ پوچھنے لگا کہ


یہ دونوں ایک ہی تو نہیں ؟


 


آپ (صل الله علیہ وسلم) نے فرمایا کہ


نہیں ! عتق النسمہ (کسی کو آزاد کرنا) کا مطلب ہے


کہ تم کسی کو آزاد کر دو اور فک رقبہ (کسی طرح


گردن چھڑانا) کا مطلب ہے کہ گردن آزاد کرنے میں


کسی کی مدد کرو . ( پھر فرمایا کہ ) کسی کو دودھ


والا جانور دے دو اور رشتہ دار پر رحم کیا کرو اور


اگر تم یہ نہ کر سکے تو بھلائی بتایا کرو اور ناپسندیدہ


سے روک دیا کرو اور اگر یہ بھی طاقت نہیں تو زبان کو


روکے رکھو اور اگر زبان کھولنی ہی پڑے تو نیکی کے


لئے کھولو


ایک نظم پیش کرنے جا رہا ھوں جس کا عنوان ہے سخاوت


سخاوت


خدا کی ذات تو سب سے سخی ہے


جو ہر اک کو بہت کچھ دے رھی ہے


پیغمبر بھی میرا بےحد سخی ہے


اس کے خزانوں میں کہاں کمی ہے


سخاوت بادشاھوںکا بھی خاصہ


نہیں ہے جو سخی ، وہ بادشاہ کیا ؟؟


سخاوت مالداروں نے بھی کی ہے


ہر اک کی اپنی اپنی حد رہی ہے


سخاوت ہے بڑی ہی نیک عادت


اسے سمجھو تم اک مالی عبادت


سخاوت اک طرح کی ہے سعادت


یہ ہے دل کی فراخی کی علامت


سخاوت ہے جہاں میں مال دنیا


غریبوں کو اور ناداروں کو دینا


سخی پر ہے خدا و مصطفیٰ خوش


ہوۓ ہیں اس پر نادار و گدا خوش


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160