گلاب کے پھول

Posted on at


گلاب کے پھول


پھول ایک ایسا انمول تحفہ ہے جو کہ نہ صرف دیکھنےمیں اچھا لگتا ہےبلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں پھول جو کہ اکثر لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں وہاں یہ بہت سے لوگوں کی محبت کاذریع بھی بنتا ہے اور یہ خاص طور پر لوگوں کے نزدیک محبت کرنے والوں کے لئے ہی بنا ہے اس میں ایک خاص گلاب جو کہ لوگوں کو پسند ہے اور اسے بہت سے لوگ محبت کرنے والے ایک دوسرے کو دیتے ہیں اور یہ بہت ہی خوبصورت گلاب ہے یہ گلاب بہت ہی پیارا اور بہت ہی دل کوچھونے والا ہے یہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کا عرق نکال کر آنکھوں میں بھی ڈالا جاتا ہےاوردیکھنے میں بھی بہت ہی خوبصورت لگتا ہے۔



پیلا گلاب گلاب بھی دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے اور بہت ہی حسین بھی لیکن بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ نفرت کی نشانی ہے اور یہ ایک دوسرے میں نفرت پیدا کرتا ہے یا یہ گلاب اسے دیا جاتا ہے جس سے آپکو نفرت ہو لیکن میرے خیال سے یہ غلط بات ہےکیوں کہ محبت گلاب دینے سے نہیں بلکہ دل میں ہوتی ہےاورپیلارنگ ہویاسرخ گلاب کاپھول ہی ہیں اس لئےاس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔


سفید گلاب یہ گلاب بھی بہت ہی خوبصورت گلاب ہے اور بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ گلاب پاکیزگی کی نشانی ہے اور یہ گلاب بھی سرخ گلاب کی طرح سے بہت سے لوگ ایک دوسرے کو دیتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ اس سے دل میں جو رنجشیں ہیں جو دوریاں ہیں اور جو نفرت ہے و ختم ہو جاتی ہے اور یہ دل کو پاکیزہ بنا دیتا ہے یہ گلاب بھی بہت ہی مقبول ہےگلابوں کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے آپکو آج میں نے کچھ اقسام بتائی ہیں اور یہ کس چیز میں استمعال ہوتے ہیں اس کے بارے میں بتایا ہے۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160