جہیز کیا ہے؟

Posted on at


جہیز وو چیز ہے جو کہ ایک ماں باپ اپنی بیٹی کی شادی پر دیتے ہیں کیوں کہ انکو اپنی عزت بنانی ہوتی ہے اس لئے جہیز تو دینا ہی پڑھتا ہے ورنہ ان کی بیٹی کو کون بیاہ کر لے جاۓ گا ویسے عجیب بات ہے کہ بیٹی تو دینی ہی ہے ساتھ میں اس کے جہیز بھی دو حالانکہ اسلام ہمیں ان باتوں سے روکتا ہے اور ہمارے لئے اگر ہم اسلام کے مطابق چلیں تو اسلام میں ہمارے لئے بہت سی آسانیاں ہے اور بہت عزت بھی ہے لیکن آج کل ہر دوسرے دن ایک لڑکی کو  جہیز نہ ملنے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا جاتا ہے 

 

اور بہت سی لڑکیاں اسی جہیز کی وجہ سے بوڑی ہو جاتی ہیں اور بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جن کی منگنی ہو بھی جاۓ تو جہیز نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہیں کیا ہمیں یہی سبق دیتا ہے ہمارا اسلام بلکل بھی نہیں بلکہ یہ ہندو مذہب کا حصہ ہے اور ہم مسلمان ہو کر بھی ہندو مذہب کی پیروی کر رہے 

اس لئے ہمہیں ہندوں کی رسم ختم کرنا ہوگی اور ہر طرح سے جہیز دینے سے انکار کرنا ہوگا تبھی ہماری بھن بیٹیاں خوش و خرم اور آباد زندگی بسر کر سکیںگی 



About the author

160