کینو صحت بخش پھل

Posted on at


کینو خوش رنگ،رس دار اور موسم سرما کے لحاظ سے انسانی صحت کے لیئے فائدہ مند پھل ہے۔موسم سرما آنے کے ساتھ ہی پھلوں کے بازاروں میں اسکے بڑے بڑے ڈھیر خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں۔ کینو کا چھلکا نرم اور اتارنے میں آسان ہوتا ہے۔ قدرت نے کینو کا رس چھوٹی چھوٹی قاشوں میں تقسیم کر کے اسے نرم اور پتلی جھلیوں کی حفاظتی تھیلیوں میں بڑے بڑے ریشوں کے اندر محفوظ کر دیا ہے۔ کارخانہ قدرت میں یہ کام اتنی نفاست سے ہو رہا ہے کہ انسانی عقل اسے دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے۔ اور زبان پر بے اختیار آ جات ہے کہ ”اے خدا ہم تیری کسی نعمت کی نا شکری نہیں کرتے”

کینو کا ذائقہ ترش میٹھا اور کٹھا میٹھا ہوتا ہے۔ کینو ترش پھلوں کی دنیا کے ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ مالٹا،نارنگی، فروٹر اور چکوترا بھی کینو جیسے ہی ہوتے ہیں۔ کینو انسانی جسم کے لیئے وٹامن سیکے حصول کا سب سے اہم اور آسان ذریعہ ہے۔ اس پھل کا مزاج سرد ہے۔ کینو میں پانی ۸۰ فیصد،گلوکوز ۱۲ فیصد جبکہ اسکے علاوہ باقی مقدار میں کیلشیئم،پوٹاشیم،فاسفورس،آیوڈین اور فولاد کے ملے جلے نمکیات موجود ہوتے ہیں۔

معدے اور آنتوں کی خراش،سینے کی جلن،متلی اور با بار قے آنے کی کیفیت کینو کی صرف چند پھانکیں چوس لینے سے رفع ہو جاتی ہے۔ کینو میں موجود پانی انسانی جگر اور گردوں کے لیئے اکسیر دوا کا کام دیتا ہے۔ عمر اور مرض کے لحاظ سے روزانہ ایک کلو گرام تک کینو کا استعمال معدے میں طاقت ،طبیعت میں فرحت،پیاس کی زیادتی میں کمی لانے کے علاوہ دل کو تقویت بخشتا ہے۔ معدہ اور گیس کے مریض اگر صبح کے اوقات میں روزانہ ایک کلو تک کینو کا استعمال رکھیں تو خدا کے فضل سے چند روز میں ہی طبیعت میں افاقہ محسوس کریں گے۔ کینو وٹامن سی سے مالا مال ہے۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160