رسم حنا

Posted on at


پاکستان میں شادیوں کی رسومات میں رسم حنا کو بہت اہمیت حاصل ھے۔ خاص طور پر لڑکی کی طرف رسم حنا دھوم دھام سے منائ جاتی ھے۔لڑکی کو شادی سے پہلے مہندی لگا ئ جاتی ھے۔ گھر کو خوب سجایا جاتا ھے عموماْ پیلے رنگ کا لباس دلہن زیب تن کرتی ھے۔

 


اس کے لیے سٹیج کا اہتمام ہوتا ہے۔ اور سٹیج کو مختلف رنگوں کے پھولون سے سجایا جاتا ھے۔ہر طرف پیلے پھولوں کی بہار ہوتی ھے۔

 

گویا دلہن بھی پیلی پری لگ رہی ہوتی ھے۔
سب سے پہلے رواج کے مطابق بڑی بوڑھیاں مہندی لگا تی ہیں۔اس کے بعد اس کے والدین اور اس کے عزیزو اقارب۔ دلہن پر ایک عجیب اور خوبصورت روپ ہوتا ھے۔ اس دن دلہن کا میک اپ نہیں کیا جاتا تاکہ دلہن پر اچھا روپ چڑھے۔


دلہن کی سہلیاں بہت خوشی کا اظہار کر تی ہیں۔ اور خوب  سجتی سنورتی ہیں کیونکہ لڑکیوں کے لیے پوری شادی میں یہ دن سب سے زیادہ پر کشش ہوتا ھے۔
اکثر مواقع پر لڑکے والے مہندی لا تے ہیں۔

اور دلہن کو ان کی لا ئ ہوئ چیزیں پہنناں پڑتی ہیں۔ چاہے اسے پسند ہوں یا نہ خیر یہ ایک سماجی زنجیر ھے جو توڑی نہیں جا سکتی۔ہمارے معاشرے میں ان چیزوں کا بڑا عمل دخل ھے۔بہر حال یہ انتہائ خو شی
کا موقع ہوتا ھے



About the author

160