ناشتےکی اہمیت

Posted on at


اچھی صحت کی اھمیت سے تو کوئی انکار نھی کر سکتا ھے۔اور اس اچھی صحت کے حصول کے لیے متوازن غزا کا ھونا بے ھد ضروری ھے۔ اور کسی بھی متوازن غزا میں ناشتہ کو ایک خاص مقام حاصل ھے۔ ناشتہ ایک ایسی چیز ھے جو کہ ھر بڑے اور چھوٹے فرد کے لیے بے ھد ضروری ھے۔اس کے بغیر دن کا اچھا گزرنا بھت مشکل ھے۔ ایک صحت مند اور خشگوار زندگی میں ناشتہ بھت اھم کردار ادا کرتا ھے۔

اب یہ سوچنا بلکل غلط نا ھو گا کہ خوشگوار زندگی سے ناشتے کا کیا تعلق یہ تعلق ھم اپ کو سمجھائیں گے۔ اگر انسان اچھا ناشتہ کے تو اس میں زندگی کی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ھی۔اور جو لوگ ناشتہ نھی کرتے وہ پھلے ھی کمزوری کا شکار ھوتے ھیں تو کسی بھی پریشانی کی صورت میں بیمار پڑھ جاتے ھیں۔اگر ھم بریک فاسٹ کے مطلب کا جائزہ لیں تو ھمیں پتہ چلے گا کے اس کا مطلب لمبی بھوک کو توڑنا ھے۔ جب ھم ساری رات سو کر صبح اٹھتے ھیں تو لمبی بھوک کے بعد ھمارے جسم کو کچھ طاقتور خوراک کی ضرورت پیش آتی ھے۔ اگر جسم کی اس ضرورت کو درست طریقے سے نا پورا کیا جائے تو جسم کمزور ھونے لگتا ھے۔

ریسرچ کے مطابق جو بچے اور بڑے ناشتہ نھی کرتے ھیں وہ چڑ چڑے ھو جاتے ھیں ان کا کسی کام میں دل نھی لگتا ھے۔ان سب باتوں کے بعد ھم آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ ناشتا کا مطکب صرف کچھ کھا لینا نھی ھوتا ھے بلکہ ناشتہ کا تو مطلب یہ ھوتا ھے کہ ایسی خوراک جو کہ ھمارے جسم کو زیادہ مقدار میں توانائی فراھم کرے۔ڈاکٹرز کے مطابق ھمارا ناشتا ایسا ھونا چاھیے جوکہ ھمارے جسم کو جتنی توانائی فرافم کرے وہ اتنی ھو جتنی کہ باقی سارے دن کے کھانے کی ھو۔تاھم صحت مند اور اچھے معاشرے کے لیے اپنی صحت پر توجہ دینی بھت ضروری ھے اور یہ بات مناسب ناشتے کے بغیر ناممکن ھے۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160