اگر سگریٹ نوشی ترک کر دی جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Posted on at


ایک عام تصور یہ کہ سگریٹ نوشی لوگوں کو اسٹرلیس سے نکالنے میں مدد گار و معاون ثابت ہوتی ہے تا ہم سائنسی تحقیق یہ کہتی ہے کہ پرشانی الجھن ، بے چینی اور غیر ضروری تشویش کا لیول سگریٹ

نوشی ترک کر دینے سے کم ہو جاتا ہے ۔

مشاہدہ کرنے والوں کو اس بات کا یعقین ہے کہ تمباکو نوشی ترک کر دینے کے بیش بہا فوائد ہیں جن کے مثبت اثرات بہت جلد واضح ہونے لگتے ہیں جس کا اندازہ وقت دیکھ کر کیا جا سکتا ہے 20 منٹ بلڈ پریشر اور نبض کی رفتار معمول پر آ جاتی ہے ۔

8گھنٹے ، نکوٹین اور کاربنمونو آکسائیڈ کا لیول خون میں نصف رہ جاتا ہے جب کہ خون میں آکسیجن کا لیول بھی نارمل ہونے لگتا ہے ۔

24 گھنٹے ،جسم سے کاربن مونوآکسائیڈ کا جز نکل جانے کے بعد پھیپھڑے صاف ہو کر اپنے افعال انجام سینے لگتے ہیں ۔

48 گھنٹے ، نکوٹین کا جسم میں کوئی نشان باقی نہیں رہتا اور انسان کے سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس بیدار ہو جاتی ہے ۔

72 گھنٹے ، سانس لینے میں روائی آ جاتی ہے ، حلق کی نالی اور اطراف کی رگوں کو آرام مل جاتا ہے جبکہ انرجی لیول بڑھنے لگتا ہے ۔

2سے 12 ہفتے ، خون کی روائی میں بہتری آ جاتی ہے ، جس کے سبب چلنا اور دوڑنا آسان ہو جاتا ہے ۔

3 سے 9 ماہ ، کھانسی ، چھینکیں اور سانس لینے میں مشکلات کم ہو جاتی ہیں اور بہتری کی صورت میں پھیپھڑوں میں دس فیصدی آکسیجن کی گنجائش بڑھ جاتیہے ۔

5 برس ، امراض قلب میں مبتلا ہونے یا ہارٹ اٹیک کے امکانات نصف رہ جاتے ہیں ۔

10 برس ، پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے اور سگریٹ نہ پینے والوں کی طرح ہارٹ اٹیک کے حوالے سے یہی صورتحال ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لاتعداد فوائد ہیں جیسے کہ جلد کی رنگت اور نکھار میں بہتری ، جسم میں توانائی بڑھ جاتی ہے اور حس بیدار ہو کر زیادہ بہتر طور پر یہ سوچنے اور سمجنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160