دیسی جڑی بوٹیوں سےسردردکاعلاج

Posted on at



آج کل سر درد ایک عام سی بیماری ھے۔ ھر کسی کو ھی کسی نہ کسی وجہ سے سر درد کا مسئلہ بنا رھتا ھے۔ سر درد میں کوئی دوائی لینے یا گولی کھانے کی بجائے آپ دیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں۔ انکا استعمال کیسے کرنا ھے یہ ھم آپکو بتاتے ہیں۔



پرانے دور میں سر درد کا علاج سرسوں کے تیل کا مساج کر کے کیا جاتا تھا۔ سرسوں کے تیل کو گرم کر کے سوتی کپڑا اس میں ڈبو کر پٹی بنا کر ماتھے پر رکھنے سے سر درد دور ھو جاتا ھے۔



پکتے ھوئے پانی میں ثابت خشک دھنیا ڈال کر سٹیم لینے سے بھی سر درد میں افاقہ ھوتا ھے۔


چینی لوگ سر درد میں ادرک کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ بدلتے ھوئے موسم میں ادرک کی چائے تمام بیماریوں کاحل ھوتی ھے۔ سبز چائے سے بھی سر درد کا علاج ھوسکتا ھے۔ پرانے وقتوں کے لوگ سر کا درد بھگانے کےلئے سبز چائے میں چٹکی بھر لال مرچ پاؤڈر ڈال کر پیتےتھےجس سےسردردختم ھونے کے ساتھ نزلہ، زکام، بند ناک بھی کھل جاتی ھے۔



اگر نزلہ زکام کی وجہ سے سر بھاری ھو تو سلاد میں لہسن باریک کترکر کھائیں۔ تازہ دھنیا اور پودینے کے چند پتے ابال کر پینے سے بھی سر درد ٹھیک ھو جاتا ھے۔


سر درد کا علاج مختلف جڑی بوٹیوں کے تیل اور انکی خوشبو سے بھی کیا جاتا ھے۔ مثلاً کسی ٹینشن کی وجہ سے سر درد ھو تو لیونڈرآئل کے چند قطرے لیکر گردن پرمساج کریں سکون مل جائے گا۔ پودینے کے تیل کے چند قطرے گرم پانی میں ڈال کر سٹیم لینے سے سر درد کو آرام آجاتا ھے۔ اجوائن کا تیل ماتھے پر مالش کرنے سے بھی سر درد ختم ھوتا ھے۔



طبی ماہرین کا کہنا ھے کہ خوراک میں وٹامن کی کمی کی وجہ سے سر درد ھوتا ھے۔اس لئے وٹامن بی6 کو خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔ کیونکہ وٹامن بی کی تمام اقسام سر درد سے بچاؤ کے لئے مفید ہیں۔ وٹامن بی6 پروٹین والی غذاؤں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ھے۔


کیلے، گندم کی بھوسی، مچھلی، جھینگوں اور سبزیوں میں پھلیاں اور مٹر وغیرہ کھائے جائیں تو جسم کو غذائیت بخشنے کے ساتھ ساتھ سر درد سے بھی بچاجاسکتا ھے۔



 



About the author

160