پاؤں کی صٖفائی کوعادت بنائیں

Posted on at


پاؤں کی صٖفائی کوعادت بنائیں


 



 


پاؤں کی صفائی بڑی اہمیت کا حامل ہوتی ہے ایک انسان کی صفائی کا پتہ اس کے پاؤں سے لگتا ہے کہ وہ اپنا کتنا خیال رکھتا ہے لیکن لوگ پاؤں کی صفائی کو اتنی اہمیت نہیں دیتے اور منہ ہاتھ دھو کر اچھے کپڑے ڈال کر سمجھتے ہیں کہ وہ صاف ستھرے اور حسین لگ رہے ہیں اور ان کے پاؤں کی طرف کوئی دھیان نہیں دے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا۔


 



 


اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین نے اچھے کپڑے ڈالے ہوں گے میک اپ بھی خوب کیا ہو گا لیکن جب ان کے پاؤں پر دھیان دیا جاتا ہے تو وہ نہایت پھٹے ہوئے اور خراب ہوتے ہیں جن سے ان کی لاپرواہی کا پتہ چلتا ہے اور جو خوبصورتی انہوں نے اپنے اوپر سجائی ہوتی ہے وہ سب خاک میں مل جاتی ہے۔


 



 


اکثر خواتین کام کی زیادتی کی وجہ سے اپنا خیال نہیں رکھتی اور بعض دفعہ موسم کی تبدیلی سے بھی پاؤں خراب ہو جاتے ہیں موسم کی تبدیلی بھی پاؤں پر بہت جلد اثر کرتی ہے سردیوں کے بعد جب گرمی آتی ہے تو جرابیں اور بند جوتے اترتے ہیں اور سورج کی شعاعیں پاؤں پر پڑتی ہیں اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ان پر خشکی اور جوتوں کے نشان پڑ جاتے ہیں ۔


 



 


پاؤں کی خفاظت کے لیے ضروری ہے کہ دن میں ایک دفعہ اور رات کو سونے سے پہلے ایک دفعہ پاؤں ضرور دھو لیں اور ان پر اچھی سی کریم لگا لیں اس سے پاؤں خراب نہیں ہوتے اور نرم وملائم اور صاف ستھرے رہتے ہیں۔


 


 



ہفتے میں ایک دفعہ گرم پانی میں نمک عرق گلاب ڈال کرپاؤں تھوڑی دیر رکھ کر ضرور دھو لینے چائیں اس سے پاؤں کی میل کچیل ٖصاف ہو جاتی ہے اس سے پاؤں خوبصورت اور پرکشش لگتے ہیں۔


ہمیں اس بات کا بھی دھیان رکھنا چائیے کہ ہم  اپنے بچوں کو بھی رات کو سونے سے پہلے دانت صاف اور منہ ہاتھ پاؤں دھونے کی عادت ڈالیں اس سے ان کو صاف ستھرا رہنے کی عادت ہو جاتی ہے۔   



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160