گرمیوں کا عالمی پھل-

Posted on at


گرمیوں کا عالمی پھل-



الله پاک نے انسان کو بہت زیادہ نعمتیں دی ہیں، جہاں لطف اندوز ہونے کا لئے چار موسم عطا کے ہیں وہیں الله نے ہر موسم کی مناسبت سے پھل بھی عطا کیے ہیں تاکہ انسان ان موسموں کے نقصان دہ اثرات سے بچ سکے- گرمی کے موسم میں آم اور تربوز بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں خاص طور پر گرمی کے ستائے ہوۓ لوگ تربوز بہت شوق سے کھاتے ہیں- تربوز خوش ذائقہ تو ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ گرمی کی وحدت اور شدت کو بھی ختم کرتا ہے- اس کے علاوہ اس کے اور بھی بے پناہ فائدے ہیں- ایسی بہت سی چیزیں ہمارے اردگرد موجود ہیں جنھیں ہم روز کھاتے تو ہیں لیکن ہم ان کی افادیت سے نا آشنا ہوتے ہیں ہر قسم کی سبزیوں ، جڑی بوٹیوں اور پھلوں میں بے شمار خوبیاں چھپی ہوتی ہیں-



انگور اور کدو  کی طرح تربوز کی بھی بیل ہوتی ہے- تربوز کا نباتی نام سٹرللس لناٹس ہے- بہت عرصے تک تربوز کو صرف قدرت کی طرف سے نوازا گیا ایک پھل سمجھا جاتا تھا جو شکر اور پانی کے ملاپ سے بنا گیا ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں- جوں جوں وقت گزرتا گیا تحقیقات سے تربوز کے فائدے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی- تربوز میں وٹامن سی، وٹامن بی ٥، بیٹا کروٹین،  کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کوپر اور زنک وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے نفع بخش ہیں- ویسے تو تربوز جنوبی افریقہ کا پھل تھا افریقہ سے جنوبی ایشیا، جنوبی ایشیا سے پھر یورپ میں کاشت کیا جانے لگا اب دنیا کے ہر گرم علاقے میں تربوز اگایا جاتا ہے-



گرمیوں کے موسم کو تربوز کا موسم مانا جاتا ہے یہ خوش ذائقہ تو ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ سرد تاثیر کا مالک بھی ہوتا ہے  - گرمیوں کی جھلسا دینے والی دھوپ میں تربوز پیاس بھجا کر ٹھنڈک کا احساث فراہم کرتا ہے اور اس سے جسم میں پانی کی مقدار بھی پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد تروتازہ اور ہشاش بشاش نظر آتی ہے-  کچھ تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ تربوز کھانے سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں اور چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے-



آجکل دل کی بیماریاں بہت عام ہو گئی ہیں- ہر تیسرا بندہ دل کا مریض ہوتا ہے- اللہ پاک نے تربوز کو یہ خاصیت دی ہے کہ یہ دل کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے - تربوز میں ایسے  وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں سے دفاع میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دل کے دورے ،سٹروک  اور کولون کینسر کے مواقع کم ہو جاتے ہیں-  اس کے علاوہ تربوز ہائی بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے یہاں تک کہ تربوز  سرد موسم میں بھی دل کے دباؤ اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے-



تربوز میں انٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو کینسر کے خلاف ایسے خلیے پیدا کرتا ہے جو اس بیماری سے دفاع کرتے ہیں-  صرف تربوز ہی نہیں تربوز کے بیج بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں کچھ لوگ لاعلمی میں تربوز کے بیجوں کو پھینک دیتے ہیں-  بعض ماہرین کے مطابق تربوز کے بیج دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں- اس کے بیجوں میں ایسے وٹامنز اور آئرن ہوتا ہے جو بالوں کو لمبا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- سو جتنا ہو سکے تربوز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے یہ موسم ہی تربوز کھانے کا ہے-  



 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160