باجرہ

Posted on at


باجرہ ایک مشہور غلہ ہے اس کی کاشت پاکستان میں بکثرت کی جاتی ہے۔ باجرے کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں فارسی میں اسے گاردس، گجراتی میں باجرہ، سندھی میں باجھری، سنسکرت میں ساجگ اور انگلش میں سپیکڈ میلٹ کہا جاتا ہے۔ باجرہ انسانی صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ باجرے کی فصل کو سٹے لگتے ہیں کو کہ باجرے سے بھرے ہوتے ہیں اس کی فصل دیکھنے میں خوبصورت ہوتی ہے۔ جب یہ سٹے پک جاتے ہیں تو ان کو جھاڑ کر یا پھر مشین کے ذریعے اس میں سے باجرہ نکال لیا جاتا ہے۔


 



 


باجرے کے مختلف قسم کے استعمالات ہیں باجرے کا آٹا تیار کر کے اس کی روٹی پکائی جاتی ہے جو کہ ذئقے میں مزیدار ہوتی ہے۔ اور معدہ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس کی روٹی زیادہ تر دیہاتوں میں تیار کی جاتی ہے اور بڑی عمر کے لوگ اس کے استعمال کو پسند کرتے ہیں۔ اکلیے باجرے کی روٹی تو تیار کی ہی جاتی ہے لیکن باجرے کے آٹے کو گندم کے آٹے کے ساتھ ملا کے بھی روٹی تیار کی جاتی ہے جس سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ باجرے کی کچڑی بھی تیار کی جاتی ہے۔ اس کا استعمال اتنا زیادہ نہیں ہوتا لیکن یہ انسانی جسن کے لیے مفید ہے۔


 



 


باجرہ تاثیر میں گرم ہوتا ہے اس لیے یہ ٹھنڈے مزاج لوگوں کے لیے اچھا ہے۔ اس کے کھانے سے پیاس لگتی ہے۔ باجرہ دیر ہضم ہوتا ہے اور ثقیل بھی اس لیے باجرے کے استعمال کے ساتھ دودھ کا استعمال کرنا بہت مفید ہے دودھ کے استعمال سے اس کی گرم تاثیر انسانی جسم پر اثر انداز نہیں ہوتی۔


 



 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160