قیامت کی نشانیاں اور دجال کا فتنہ - پہلا حصّہ

Posted on at


بحثیت مسلمان ہم سب کا ایمان ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ہم سب نے ایک دن اپنے خالق کی طرف لوٹ کر جانا ہے . اسی دن ہم سب کی نیکیوں اور گناہوں کا حساب کتاب ہوگا اور سزا و جزا کے فیصلے کیے جائیں گے . اس دن یہ دنیا فنا ہو جاۓ گی اور سارا کائنات کا نظام ختم ہو جاۓ گا .یہاں تک کہ جو لوگ مر چکے ہیں وہ   سب بھی اپنی اپنی قبروں سے نکل کے خداۓ بزرگ و برتر کے حضور میدان حشر میں پیش ہوں گے اور اس دن رشتوں کا حساب بھی ختم ہو جاۓ گا یہاں تک کہ بیٹا ماں کو نہیں پہچانے گا نہ ماں بیٹے کو . اس دن ہمارے ساتھ صرف اور صرف ہمارے اپنے اعمال ہوں گے جو ہماری قسمت کا فیصلہ کریں گے . وہ دن قیامت کا ہوگا . اللہ نے ہم سب کو یہ تو بتا دیا کہ قیامت قائم ہوگی مگر کب ہوگی یہ نہیں بتایا . ہم سب یہ تو جانتے ہیں کہ وہ ١٠ محرم اور جمعے کا دن ہو گا مگر کون سی صدی اور کون سا سال ہوگا ہم اس بات سے کلی طور پر نہ واقف ہیں . مگر پھر بھی الله نے قیامت کے قریب ہونے کی کچھ نشانیاں ضرور بتا دیں ہیں تا کہ مسلمان آخری وقت تک توبہ کر سکیں اسکے باوجود ایک وقت ایسا آئے گا جب توبہ کا دروازہ بند کر دیا جاۓ گا اور اس کے بعد قیامت قائم ہو جاۓ گی . ان نشانیوں میں سے چند کا ذکر حسب ذیل ہے . لوگوں میں سے نمازوں کا اہتمام ختم ہو جاۓ گا . امانت میں خیانت ہوگی سود خوری عام ہوگی . شراب اور زنا کا دور دورہ ہوگا . رحم کا جذبہ کم ہو جاۓ گا . ہم اگر اپنے آس پاس کا جائزہ لیں تو ہم کو نظر آئے گا کہ ان میں سے بہت سی نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور جو رہ گئی ہیں وہ بھی پوی ہونے والی ہیں . تو کیا قیامت قریب ہے ؟ . مگر قیامت کی کچھ اہم نشانیوں میں سے ایک نشانی دجال کا فتنہ ہے جو کہ آج کا ہمارا موضوع ہے 



ویسے تو دجال کے متعلق بہت سی روایات ہیں مگر احادیث کی روشنی میں دیکھا جاۓ تو حضرت ابو بکر روایت کرتے ہیں کہ آپ صلّ اللہ و سلّم نے فرمایا کے دجال کے باپ کے گھر ٣٠ سال تک کوئی اولاد نہیں پیدا ہوگی پھر اس کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوگا جس کی ایک آنکھ پھولی ہوئی ہوگی اور اس کے سر کے بال گھنگریالے ہونگے . دیکھنے میں یہ بچہ انتہائی سست معلوم ہوگا مگر اس کا دل شیطانی ہوگا . حضور صلّ اللہ و سلّم نے اس کے والدین کے بارے میں بھی بتایا کہ دجال کا باپ لمبے قد کا مالک ہوگا اور اسکی ماں کے پستان بڑے اور لٹکے ہوۓ ہونگے . اور حضرت نواس روایات کرتے ہیں کہ  آنحضور صلّ اللہ و سلّم نے دجال کے بارے میں بتایا اور فرمایا کہ اگر دجال کا نزول میری موجودگی میں ہوا تو میں اسکا مقابلہ کروں گا اور اگر نزول میرے بعد ہو تو ہر مسلمان کو چاہیے کہ اس کا مقابلہ کرے . اور فرمایا کہ جس شخص کو دجال کا سامنا ہو اس کو چاہیے کہ سورہ کہف کی پہلی آیات کی تلاوت کرے کیوں کہ یہی وہ آیات ہیں جو تم لوگوں کو دجال کے فتنے کے شر سے محفوظ رکھیں گی 



دجال کا نزول شام اور عراق کے درمیانی ایک راستے پر ہوگا اور وہ ہر طرف فساد برپا کردے گا اور اللہ کے بندوں کو اس کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا ہوگا .  حضرت نواس نے دریافت کیا یا رسول اللہ دجال کا قیام زمین پر کتنا عرصہ ہوگا تو آپ صلّ اللہ و سلّم نے جواب دیا کہ 40 دن جس میں سے ہر دن ایک سال کے برابر ہوگا . حضرت نواس نے پوچھا یا رسول اللہ زمین پر اسکی رفتار کیا ہوگی تو آپ نے جواب دیا ایسی تیزرفتار بارش کی مانند جس کو ہوا مسلسل دھکیل رہی ہو . وہ خدائی کا دعوا کرے گا اور لوگ اسکی دعوت پر لبیک کہیں گے وہ بادلوں کو برسنے کا حکم دے گا تو بارش ہونے لگے گی اور زمین کو حکم دے گا تو سبزہ اگنے لگے گا 


*****************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160