حسن وآرائش کے لئے بیوٹی ٹپس

Posted on at



خوبصورت لگنا اور خوبصورت نظر آنا ھرعورت کا ھی خواب ھوتا ھے۔ خوبصورتی میں اضافے کے لئے ھر عورت ھی طرح طرح کے بیوٹی ٹپس آزماتی ھے۔ آج ھم بھی آپکو چند ایسے ٹپس بتاتے ہیں جنہیں آزما کر آپ خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔



چہرے کی رنگت کو صاف شفاف اور چمکتا دمکتا بنانے کے لئے کلونجی کو باریک پیس کر اس میں تھوڑا سا گھی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات کو چہرے پر اچھی طرح لیپ کر کے سوئیں صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں چند ہفتے ایسا کرنے سے رنگ نکھر جائے گا۔



تازہ دودھ نیم گرم کر کے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں اس سے بھی چہرہ دنوں میں نکھر جاتا ھے۔


اگر چہرے پر داغ دھبے ہیں تو ٹھنڈی بالائی کا مساج کریں۔


سنگترے کے چھلکے سکھا کر باریک پیس لیں اور اسے پانی میں مکس کر کے چہرے پر لیپ کریں اس سے چہرے کے داغ دھبے اور پھنسیاں ختم ھوتی ہیں۔



کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کے لئے مسور کی دال پیس کر گائے کے دودھ میں ملا کر لگانا بھی فائدہ مند ھے۔


چہرے کی دل کشی کے لئے انڈے کی سفیدی اچھی طرح پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔



ہاتھ، پاؤں اور منہ کو صاف کرنے کے لئے پسی ھوئی کلونجی میں سرکہ ملا کر رات کو منہ پر اچھی طرح لیپ کریں اور صبح کو منہ دھو لیں۔ چند دن مسلسل ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ھو جائیں گے۔



اگر آپ چھائیوں سے نجات حاصل کرنا چاھتی ہیں تو خشخاش اور بادام برابر مقدار میں لیں اور اسے تھوڑے پانی میں بھگو کر رکھ دیں بیس منٹ بعد اسے پانی سے نکال کر پیس کرگاڑھا لیپ بنا لیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں صبح دھو لیں چند ہفتوں کے مسلسل استعمال سے چھائیاں ختم ھو جائیں گی۔



چکنی جلد کے لئے دھی کا ماسک زبردست چیز ھے دھی کو پھینٹ کر بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح منہ دھو لیں۔


چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے گڑھے پڑ گئے ھوں تو روغن زیتون اور روغن کدو ھموزن لیکر چیرے پر لگائیں اس سے چہرے پر پڑنے والے گڑھے بالکل صاف ھو جاتے ہیں۔



جھریوں کے خاتمے کے لئے مچھلی کاتیل بہترین ٹانک ھے۔جو کہ جھریاں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھارتا ھے۔


یہ چند ٹپس آزما کر آپ اپنے حسن کو چار چاند لگا سکتی ہیں۔



 



About the author

160