بالوں کی حفاظت حصہ دوئم

Posted on at


کیونکہ لیموں اور مہندی بالوں میں کنڈشنر کا کام کرتی ہیں اس لیے اس کا استعمال خشک بالوں کے لیے مفید ہے۔ خشک بالوں کے لیے اگر دہی میں تیل ڈال کر بالوں میں لگایا جائے اور اسے دو گھنٹے لگا کے دھو لیا جائے تو اس سے بھی بال چمکدار اور سلکی ہوتے ہیں۔


 



 


آئیلی بالوں کی چمک اور خوبصورتی کے لیے بالوں کو ہفتے میں دو یا تین مرتبہ لازمی شیمپو کرنا چاہیئے اور بالوں کو دھونے کے بعد پانی میں چند قطرے لیموں کے ڈال کے اس پانی سے بالوں کو دھونا چاہیئے۔ بالوں کی چمک کے لیے دہی میں سرسوں کا تیل اور انڈا ڈال کے بالوں میں لگانا چاہیئے۔


 



 


اس کے علاوہ بالوں کے لیے کیلے کا استعمال بھی بہت مفید ہے۔ کیلے کا استعمال بالوں کی نشوونما کے لیے کا فائدہ مند ہے کیلے کا استعمال اکیلے بھی کیا جاتا ہے اور مختلف چیزوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے آئیلی بالوں کے لیے کیلا اور لیموں مکس کر کے استعمال کرنا مفید ہے اور خشک بالوں کے لیے کیلے میں دہی، تیل اور شہد ملا کے استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔


 



 


ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ بالوں کو اچھے شیمپو کے ساتھ دھونا چاہیئے بال دھونے کے بعد ان میں کنڈشنر کا استعمال بھی کرنا چاہیئے لیکن اگر یہ کنڈشنر قدرتی ہو تو بہت اچھا ہے۔ اگر کنڈشنر کی جگہ کچھ نہ ہو تو ہلکا سا تیل بھی بالوں میں کنڈشنر کا کام ہی دیتا ہے۔ اور بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھتا ہے۔



About the author

160