دنیا کی مشہور آبشاریں

Posted on at


 

جوں ہی انسان کے ذہن میں آبشار کا خیال آتا ہے تو انسان کا دماغ فورا پہاڑوں اور دریاوں کی خوبصورتی اور ان پہاڑوں سے آبشار کی شکل میں گرنے والے پانی کے بارے میں سوچ کر اپنے دل اور دماغ راحت بخشتاہے  اور پہاڑوں سے آبشار کی شکل میں گرنے والے پانی کا حسین منظر انسان کو کسی دوسری دنیا میں لے جاتا ہے آبشار فارسی زبان کا لفظ ہے اور اسکے لغوی معنی پانی کے شور کی آواز کے ہیں اور آبشار اسطرح بناتی ہے کہ جب دریا کسی پہاڑی علاقے سے بہہ رہا ہوتو دریا کہ راستے مین آنے والے نرم چٹانوں کو دریا کا پانی کاٹ کر راستہ بناتا ہے اور پھر دریا کا یہ پانی ایک اونچی جگہ سے یا تو سیدھا نیچے گرتا ہے یا پھر سیڑھیوں کی شکل میں نیچے آتا ہے اور جس جگہ پر یہ آبشار کا پانی آ کر گرتا ہے اس جگہ پر ایک گڑھا بنا دیتا ہے جسے ’’پاٹ ہول ‘‘ کہتے ہیں

اب میں آپکو دنیا کی بڑی اور مشہور آبشاروں کے بارے میں بتاتا ہوں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

اینجل آبشار پہلے نمبر پر پھر اگوزا آبشار ، نیاگرا آبشار اور وکٹوریہ آبشار شامل ہیں

اینجل آبشار۔ اینجل آبشار پوری دنیا میں آبشاروں سے بلند وبالا آبشار ہے یہ وینزویلا میں واقع ہے اور یہ آبشار دریائے چورون سے نکلتی ہے اور اس آبشار کی بلندی تقریبا ۹۸۰ میٹر ہے یہ امریکی ہوا باز اینجل کے نام سے موسوم ہے اس نے پہلی مرتبہ یہاں آکر اس کی خوبصورتی کو دیکھا یہ وینزویلا کے جنگلات میں واقع ہے اور سیاحتی مقام کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور ہے

اگوزا آبشار ۔ یہ آبشار دریائے اگوزا سے نکلتی ہے اور یہ برازیل کے سرحدی علاقے میں واقع ہے اور یہ دریائے اگوزا کے اس جگہ سے نکلتی ہے جہاں دریاے اپنے پورے زور و شور سے بہہ رہا ہوتا ہے اور پانی بہت تیزی سے نیچے گرتا ہے اس آبشار کی اونچائی تقریبا ۲۶۲ میڑہے

 

نیا گر ا آبشار۔ یہ آبشار یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی سرحد پر واقع ہے یہ آبشار دنیا میں موجود قدرتی عجائبات میں سے ایک قدرتی عجوبہ ہے اس آبشار کی بلندی تقریبا ۱۸۰ میٹر ہے یہ نیا گرا فال کے نام سے مشہور ہے اور اس کا نظارہ بہت ہی خوبصورت ہے

وکٹوریہ آبشار۔ یہ آبشار دریائے زمبیزی سے نکلتی ہے جوکہ زمبابوے میں واقع ہے اور یہ تقریبا ۱۴۰ میڑ بلندی سے نیچے گرتی ہے یہ بھی دنیا کی مشہور آبشاروں میں سے ایک آبشار ہے۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160