لاہوری ناشتہ حصہ اول

Posted on at


میرا آج کا ٹاپک لاہور شہر کے لوگوں کے ناشتے کے بارے میں ہے۔ لاہور شہر کے لوگ زندہ دل لوگ ہیں اور وہ کھانے پینے کے بھی بہت شوقین ہیں۔ ان کے ناشتے کا اسٹائل دوسرے لوگوں سے بہت الگ ہوتا ہے۔ لاہور شہر کے عموماً گھروں میں صبح اٹھتے ہی یہ ذکر شروع ہوتا ہے آج کس چیز کا ناشتہ کیا جائے۔


 



 


یہ سلکٹ کرنا مشکل تو ہے ہی اس سے زیادہ یہ مشکل ہوتا ہے کہ کون سی جگہ سے لا کے کیا جائے۔ گھر کے ہر فرد کی اپنی چوائس ہوتی ہے ایک کا کہنا ہوتا ہے کہ آج نان چنوں کا ناشتہ کیا جائے اور دوسرے کا کہنا ہوتا ہے کہ حلوہ پوڑی کا ناشتہ کیا جائے اور تیسرے کا کہنا ہوتا ہے کہ سری پائے کا ناشتہ کیا جائے کوئی کہتا ہے کہ بونگ نان کا ناشتہ کیا جائے اور کوئی کہتا ہے کہ لسی اور بند بسٹ ہے۔ پھر کسی کو نان دہی پسند ہوتا ہو اور کوئی تازے نان کے ساتھ دہی کی بلائی کھانا چاہتا ہے۔ پراٹھے اور ڈبل روٹی کا ناشتہ بھی بہت شوق سے کیا جاتا ہے۔


 



 


پھر اس کے بعد یہ سلکٹ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ ناشتہ کون سی جگہ سے لا کر کیا جائے کیونکہ لاہور میں ناشتے کے لیے ایک سے بھڑ کے ایک اسپیشل دوکان ہے جیسا کہ پھجا سری پائے والا جس کی دکان اندروں لاہور  شہر کے  شاہی گیٹ میں ہے۔ اس کا ناشتہ بہت زیادہ مشہور ہے لاہور سے تو لوگ اس کی دکان پر جاتے ہی ہیں لیکن لاہور سے باہر کے لوگ بھی اسپیشل ناشتے کے لیے اس کی دکان کا رخ کرتے ہیں۔


جاری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160