پاور ڈایئوڈز پہلا حصہ

Posted on at


پاور ڈایئوڈ ایسے سیمی کنڈکٹر ڈایئوڈز ہوتے ہیں ۔ جو عام سیمی کنڈکٹر یا سنگل یا جنکشن ڈایئوڈ کی نسبت بہت زیادہ پاور کو ہینڈل کرنے یا اپنے اندر گزارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  



یعنی پاور ڈایئوڈ کی پاور ریٹنگز بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ ہائی وولٹیج اور ہائی کرنٹ پر کام کرنےکیلئےڈیزائن کئے ہوتے ہیں ۔ ان کی ریٹنگز عام طور پر کلو واٹس اور کلو ایمپیئرز میں ہوتی ہے ۔ جبکہ ان کا فریکویئنسی رسپانس عام ڈایئوڈ کی کی نسبت کم ہوتا ہے مطلب ان کی سوئچنگ سپیڈ کم ہوتی ہے ۔



پاور ڈایئوڈ جیسے کہ نام سے ظاہر ہے عام ڈایئوڈ سے شکل میں بھی اور بناوٹ میں بھی مختلف ہوتے ہیں ۔ سائز میں بڑے ہوتے ہیں اور سرکٹ میں لگانے کا طریقہ بھی تھوڑا مختلف ہوتا ہے ۔ جب ان میں سے ہائی پاور گزرتی ہے تو یہ بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں ۔ انکی اس حرارت کو خارج کرنے کیلئے ان کی بیس کے ساتھ ہیٹ سنکس لگے ہوتے ہیں ۔ جو ایلومینیم یا کاپر کے بنائے جاتے ہیں ۔ یہ حرارت کے بہترین کنڈکٹرز ہوتے ہیں ۔



ہیٹ سنکس پاور ڈایئوڈ میں پیدا ہونے والی حرارت کو جذب کر لیتے ہیں اور پاور ڈایئوڈ کی اس حرارت کو ریڈی ایشن کے ذریعے اردگرد کی ہوا میں خارج کر دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہمارے پاور ڈایئوڈ گرم نہیں ہوتے اور بہت کارکردگی دکھاتے ہیں ۔



کولنگ کے سسٹم  کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ہیٹ سنکس کو بڑا بنانا پڑے گا تا کہ اچھی طرح ہیٹ خارج ہو سکے ۔


پاور ڈایئوڈز کی ریٹنگز


میکسی مم فارورڈ کرنٹ :


پاور ڈایئوڈ کی میکسی مم فارورڈ کرنٹ ریٹنگ سے مراد ڈی سی کرنٹ کی وہ ویلیو ہوتی ہے جس پر ایک پاور ڈایئوڈ بتاۓ گئے مخصوص درجہ حرارت پر اپنے اندر سے محفوظ انداز سے گزار سکے ۔



پیک انورس وولٹیج :


پیک انورس وولٹیج سے مراد ڈایئوڈ کے متوازی ریورس پولیرٹی میں فراہم کئے گئے انتہائی جائز شدہ لمحاتی ریورس وولٹیج کی وہ مقدار جسے ڈایئوڈ اپنے جنکشن کی الیکٹریکل خصوصیت تبدیل کئے بغیر گزار سکے ۔ یہ ریٹنگ عام طور پر ریورس بریک ڈاؤن ہونے والے وولٹیج سے تھوڑی سی کم ہوتی ہے ۔   




About the author

160