پاور ڈایئوڈز دوسرا حصہ

Posted on at


 


پاور ڈایئوڈ کی خصوصات :


ان کی خصوصات دو طرح کی ہوتی ہیں


فارورڈ بائس :


جب پاور ڈایئوڈ کے پی این جنکشن کو پی سائیڈ پر بیٹری کے مثبت ٹرمینل کے ساتھ اور این سائیڈ کو بیٹری کے منفی ٹرمینل کے ساتھ جوڑا جائے تو پی این جنکشن والے پوٹینشیل بیریئر کی اونچائی اور ڈپلیشن لیئر کی چوڑائی کم ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے ڈایئوڈ کنڈکٹ کرنا شروع کر دیتا ہے اور اس میں سے آسانی سے کرنٹ گزرتا ہے ۔



ریورس بائس :


جب ڈایئوڈ کے پی این جنکشن کی پی سائیڈ کو بیٹری کے منفی ٹرمینل اور این سائیڈ کو مثبت ٹرمینل کے ساتھ جوڑا جائے تو اس کے پی این جنکش کے پوٹنشیل بیریئر کی اونچائی اور ڈپلیشن لیئر کی موٹائی زیادہ ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے ڈایئوڈ کنڈکٹ نہیں کرتا ۔ اسے ریورس بائس کہتے ہیں ۔ ریورس بائس کی صورت میںڈایئوڈ اوپن سوئچ کے طور پر کام کرتا ہے ۔



پاور ڈایئوڈ کا سیریز اور پیرالل آپریشن 


ہائی پاور پر ڈایئوڈ کے استعمال کیلئے ہم ایک سے زیادہ ڈایئوڈ کو آپس میں سیریز یا پیرالل میں جوڑ کر ان سے ہائی ریٹنگ پر کام لیتے ہیں ۔


سیریز آپریشن :


سیریز میں ڈایئوڈ کو ایک سٹرنگ کی شکل میں جوڑ دیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سےاسے ہائی پاور سرکٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ سیریز آپریشن میں کرنٹ تمام ڈایئوڈز میں برابر تقسیم ہو جاتا ہے جبکہ وولٹیج مختلف ہوتے ہیں ۔



پیرالل آپریشن :


پیرالل آپریشن میں کرنٹ سب ڈایئوڈ میں سے مختلف گزرتا ہے جنکا کا انحصار ان کے ساتھ لگی ہوئی مزاحمت پر ہوتا ہے ۔ اس میں وولٹیج برابر تقسیم ہو جاتے ہیں ۔


پاور ڈایئوڈ کی حفاظت :


ان کی حفاظت کیلئے سنبر سرکٹ استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ ریورس رکوری کے دوران وولٹیج سپائک سے خطرات کو کم کرتا ہے ۔ یہ سرکٹ مزاحمت اور کیپسٹر پر مشتمل ہوتا ہے جو ڈایئوڈ کے پیرالل میں لگے ہوتے ہیں ۔


 




About the author

160