منزل

Posted on at


چولی دامن کا ساتھ ہے زندگی اور منزل کا۔ کیونکہ زندگی کا محور ہی مقصدیت ہے۔ انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی منزل شروع ہو جاتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بچہ اس دنیا میں تشریف آوری کا اہتمام بیقرار چیخوں سے کرتا ہے۔ وہ جاننا چاہتا ہے کہ اسکی منزل کیا ہے۔ وہ کس مقصد کے لیئے تخلیق کیا گیا ہے۔ پھر جب اذان کے مبارک الفاظ اسکی سماعت سے ٹکراتے ہیں۔تو اسکی بیقرار روح کو قرار آ جاتا ہے۔ کہ وہ الفاظ اسے ایک متعین منزل کا پتہ دیتے ہیں۔ اب اگر وہ کسی غیر مسلم کے گھر پیدا ہوا ہے تو بیقراری اسکی روح میں سرایت کر جاتی ہے۔

وہ بچہ کچھ عرصہ بعد پھر سے بے چینی محسوس کرنے لگتا ہے۔ کیونکہ پیدائش کے وقت اس بچے کے کان میں جو الفاظ کہے گئے تھے وہ کسی اور منزل کا پتہ دے رہے تھے۔ لیکن یہ دنیا اور اسکے باسی اسے کسی منزل کے لیئے تیار کرتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے۔ جب وہ منزلوں کے گرداب میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔ اسکا سفر منزلوں کے دائرے سے شروع ہو جاتا ہے۔ بقا کی فکر میں وہ فنا کے راستے پر چل نکلتا ہے۔

وہ ہر اچھی سی اچھی چیز کو نہ صرف پانے کی جستجو کرتا ہے۔ بلکہ اسکو پانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ کیونکہ اسکی ننھی سی سوچ میں منزلوں کو پانے والی معصوم سی خواہش جنم لیتی ہے۔ وہ عبرتناک منزلوں کا روپ دھار چکی ہوتی ہے۔ چونکہ اسکی ایک منزل کئی نامعلوم منزلوں سے جڑی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکی محنت بھی شدت اختیار کر لیتی ہے۔ کیونکہ اب وہ ایک منزل کو پانے کی خاطر کئی منزلوں کے لیئے تگ دو کر رہا ہوتا ہے۔ زندگی کے مختلف مراحل طے کرتے ہوۓ ہر مرحلے پر اسے کوئی نہ کوئی منزل ضرور ملتی ہے۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان بہت لالچی ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز میں ان انجان منزلوں پر سفر کرتے کرتے وہ آبلہ پا ہو جاتا ہے۔ لیکن دل کی وسعتوں میں انقلاب برپا کر دینے والی مایوسیوں کے سیلاب کے آگے حوصلے کا مظبوط بند باندھ لیتا ہے۔

” اجل ہی نے نہ چھوڑا نہ کسریٰ نہ دارا

اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا

ہر اک دل میں کیا نہ حسرت سدھارا

پڑا رہ گیا بس یونہی ٹاٹھ سارا”

یعنی اب موت کا فرشتہ بغیر کوئی دیر لگاۓ اسے اس اہم منزل پر روانہ کر دیتا ہے۔ لیکن اسکی ٹانگوں میں جان نہیں۔ آنکھیں ہیں لیکن بصارت نہیں۔ زبان تو اب بھی ہے لیکن گفتگو سے قاصر۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160