حضرت شعیب

Posted on at


حضرت شعیب

 قرآن اس طرح حضرت شعیب کے بارے میں ذکر کیا گیا  ہے:

"اور مدین پران کے بھائی شعیب کو ہم نے بھجا . انہوں نے کہا کہ اے میری قوم! اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے، اللہ کی بندگی کرو، انہوں نے کہا کہ.تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے واضح ثبوت آ چکا ہے  لہذا مکمل ناپ اور مکمل وزن دو  اور کسی بے چیزوں میں کمی بیشی نہ کرو  اور اس کی اصلاح کے بعد زمین میں فساد نہ کرو. اگرتم مانو تو یہ تمھارے حق میں بہتر ہے"
(الاعراف: 85)



مدین کا علاقہ آج کا  فلسطین کا علاقہ ہے . اس کے باشندوں میں زیادہ تر افراد  تاجر تھے. وہ ایک بہت خوش اور خوشحال زندگی  گزار رہے تھے، وہ بہت ہی امیر لوگ  تھے. لیکن بجائے اس کے الله کے انعامات کا شکر ادا کرتے  وہ بہت لالچی ہو گۓ اور لوگوں کو دھوکہ دینے لگے ان میں سب سے بڑی برائی یہ تھی کہ وہ ناپ تول میں کمی کیا کرتے تھے جب کوئی چیز بیچتے تو کم تولتے اور جب کسی دوسرے سے کوئی چیز خریدتے تو زیادہ تولتے اور اس سے زیادہ کا مطالبہ کیا کرتے تھے. فراڈ اور دھوکہ دہی عام تھے اور اس میدان میں جو ماہر ہوتا وہ  زیادہ ذہین اور عقل مند سمجھا جاتا تھا. اور ایماندار اور راست لوگوں کو بے وقوف کے طور پر تصور کیا جاتا تھا

حضرت شعیب کے قوم میں دو اور بڑی برائیاں بھی تھیں کہ یہ لوگ بت پرست ہو گۓ تھے اور بتوں کو پوجتے اور اپنی حاجتوں اور دعاوں کے لیے بتوں کے پاس جاتے تھے.

ایک اور بڑی برائی ان میں ڈاکہ زنی بھی تھی یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کو ڈاکے مار کے لوٹا کرتے تھے.

حضرت شعیب نے ان لوگوں کو ان برائیوں سے منع کیا مگر یہ لوگ باز نہ اے اور ان لوگوں نے حضرت شعیب کا مذاق اڑانا شروع کر دیا، حضرت شعیب نے پروا نہ کی اور اپنی قوم کے اصلاح کرتے رہے اور لوگ حضرت شعیب کے دشمن ہو گۓ اور ان کو اپنے علاقے سے نکل دیا

اس قوم کو الله کے عذاب نے آ پکڑا اور ان لوگوں پرالله تعالیٰ نے زلزلے اور اگ کی بارش کا عذاب نازل کیا جس سے یہ تباہ و برباد ہو گۓ


.



About the author

160