دورے جدید اور دورے قدیم کی ہر چیز میں فرق

Posted on at


                       دورے جدید اور دورے قدیم کے ٹیلی ویژن

دور ے  قدیم میں جیسے انسانوں کے دل اور رشتے مضبوط ہوتے تھے ویسے ہی اس دور کی اشیا بھی بہت ہی مضبوط اور بہت ہی اعلی قسم کی ہوتی تھیں اور بہت دیر تک ساتھ دیتی تھیں ،دورے قدیم میں سب سے پہلے میں جس چیز کا ذکر کروں گا وہ ہے ٹی ،وی پہلے پہلے ٹی ہوتے تھے تو وہ بہت عرصہ تک چلتے تھے اور سالوں سال خراب نہیں ہوا کرتے تھے اور بیس بیس سال بھی چلتے تو خراب نہیں ہوتے تھے لیکن آج کل ٹی وی ہمارے لوگ خود بھی بنا لیتے ہیں لیکن اس میں وہ پائداری نہیں ہوتی جو کہ دورے قدیم کے ٹی،وی،میں ہوتی تھی اور اب ہر سال ٹی وی خراب ہوتا رہتا ہے پہلے ایک بار ٹی وی لیا اور اس کے بعد بیس بیس پچیس پچیس سال تک مکینک کی شکل بھی نہیں دیکھی جاتی تھی اور آج کل تو تقریبا ہر روز ہے ٹی،وی ٹھیک کرنے والوں کی دکانوں پر رش بھی لگا رہتا ہے اور دکان دار بھی اس طرح ٹھیک کر کے دیتے ہیں کہ دوسرے دن بندہ پھر ان کے پاس پوھنچا ہوا ہوتا ہے یعنی ملک میں کرپشن تو ہے ہی اب دکانداروں اور باقی طبقے والوں نے بھی یہ کام شروع کر دیا ہے

                             دورے جدید اور دورے قدیم کے پنکھے

آج کل گرمی کا موسم ہے اور ہر کوئی پنکھوں کی ہوا کے نیچے بیٹھنا پسند کرتا ہے اور اگر ایسے میں پنکھا خراب ہو جاۓ تو بہت سے لوگ غصہ کرتے رہتے ہیں کہ ایک تو بجلی نہیں ہوتی اور اگر بجلی ہو بھی تو پنکھے ٹھیک نہیں ہوتے حالانکہ دورے قدیم میں پنکھے کبھی بھی خراب نہیں ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت ہر چیز اتنی محنت سے بناتے تھے اور ایسا میٹریل ڈالتے تھے کہ چیز خراب بھی نہیں ہوتی تھی اور ہر سال کپستر بھی نہیں بدلنا پڑھتا تھا اور دورے جدید کے پنکھے ایسے ہیں کہ ایک تو ہوا بھی ٹھیک نہیں دیتے اور ہر سال کپستر بھی نہ بدلہ جاۓ تو پنکھے ہوا بھی نہیں دیتے بلکہ الٹا خراب ہو جاتے ہیں اور دوسری بار چلانے کے قابل بھی نہیں رہتے

                                               دورے قدیم اور دورے جدید کے گھر

گھر کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ جیسے اس کے بغیر انسان بلکل نا مکمل ہوتا ہے کیوں کہ انسان جہاں کہیں بھی چلا جاۓ آخر وہ واپس اپنے گھر ہی واپس آتا ہے جیسے پرندے دن کو گھومتے پھرتے رہتے ہیں اپنی روزی تلاش کرتے رہتے ہیں لیکن شام کو وہ اپنے گھر ہی آ کر سوتے ہیں آرام کرتے ہیں اور دورے قدیم میں بھی ایسا ہی ہوتا تھا اس وقت کے گھر جو کہ آج تک بھی اسی طرح موجود ہیں اور ان کی دیواریں اتنی مضبوط ہیں کہ آج تک اسے کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا اور نہ کبھی ہوا ہے اور نہ ہوگا انشاللہ اس دور میں ہر چیز خالص تھی اسی وجہ سے اس دور میں انسانوں کے ساتھ ساتھ چیزیں بھی بہت ہی خالص اورپائیدار ہوا کرتی تھیں لیکن آج کل کے دور میں ہر چیز میں ملاوٹ ہے چاہے وہ کھانے پینے کی اشیا ہوں یا گھر بنانے کے حوالے سے سب میں ملاوٹ ہے اور اسی وجہ سے آج کل کے لوگ بھی اس پورانے دور کی طرح نہیں رہے جیسے کہ اس دور میں لوگ ہوا کرتے تھے بہت مضبوط اور بہت محنت کش اور ہر چیز خالص کھاتے تھے پانی خالص پیتے تھے اور ہر جگہ گھوڑوں اور خچروں پر ہی جاتے تھے یا پیدل جاتے تھے

 

دورے جدید ہمارے لوگوں کے لئے بہت آرام دے ہے لیکن اس میں کتنا نقصان ہے انسان کا یہ کوئی نہیں جانتا دورے قدیم کا مقابلہ دورے جدید سے کبھی ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ دورے قدیم انسان کو صحت سے مالا مال کر دیتا تھا لیکن دورے جدید میں ہر طرف بیماریاں اور ہر طرف دھوکھا ہی چھپا ہوا ہے کیوں کہ ہر طرف دھوکھا ہر طرف بیماریاں ہر طرف جھوٹھ ہی بولا جاتا ہے اور دورے جدید کا نوجوان دورے قدیم کے بوڑھے سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتا یہی ہے دورے جدید کے  نقصان اور دورے قدیم کے فائدے اور دورے قدیم اور دورے جدید کی اشیا میں فرق 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160