جب سے یہ دنیا معرض وجود میں آئی ھے تب سے لے کر آج تک حسین نظرآنا ہر عورت کے
دل کی خواہش رھی ھے تاہم ہر دور میں عورتوں کے سجھنے سنورنے کا الگ انداز رہا ھے
اسی طرح ہر عورت کے سجھنے سنورنے کا اپنا الگ انداز ھےکچھ وعورتیں سجھنے سنورنے
کے لیے کپڑوں کو زیادہ ترجیح دیتی ھیں کچھ عورتیں میک اپ کواور بالوں کو زیادہ ترجیح دیتی ھیں
اور کچھ عورتیں ایسی ھیں جو کہ سجھنے سنورنے میں زیور پہننے کو زیادہ ترجیح دیتی ھیں
اسی طرح بعض عورتیں ایسی ھیں جو سجھنے سنورنے کی بجائے سادگی کو زیادہ ترجیح دیتی ھیں
تاہم زیادہ تر عورتوں کا رحجان میک اپ کپڑوں اور زیور تینوں طرف ہی ھوتا ھے
پہلے زمانے میں عورتیں خود کو حسین بنانے کے لیے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیا کرتی تھیںاسی طرح اس زمانے میں زیور اور کپڑوں کے ڈیزائن بھی اور ھوا کرتے تھے اس زمانے میں
زیادہ تر چیزیں عورتیں گھروں میں خد تیار کیا کرتی تھیں اس لئے پہلے زمانے میں سجھنا
سنورنا مشکل ھوتا تھا اتنا آسان نہیں ھوتا تھا جتنا اجکل ھے آجکل کے زمانے میں سجنے سنورنے
کے لئے ہر چیز بنی بنائی بازار سے مل جاتی ھے اگر میک اپ کروانا ھو توعورتیں بیوٹی پارلر پر
چلی جاتی ھیں جہاں پر ہر قسم کا اور ہر رنگ کا میک اپ منٹوں میں کر دیا جاتا ھےاسی طرح ہر قسم ہر رنگ اور ہر ڈیزائن میں ہر طرح کی ورائٹی بوتیکس پر مل جاتی ھے
اسی طرح زیورکی بھی ہرقسم دوکان سے مل جاتی ھے جیسے سونا چاندی وغیرہ
اگرآپ وہ نہی خرید سکتے تو ہر طرح کا آرٹیفیشل زیور بھی دستیاب ھوتا ھےاس طرح
آجکل کے دور میں سجھنا سنورنا بہت آسان ھے