( حمل برج اسٹار سے تعلق رکھنے والے افراد (حصہ دوم

Posted on at


محبت:

جہاں تک محبت کی بات کی جائے تو برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کو محبت کے معاملے میں انتہا پسند تصور کیا جاتا ہے۔ یہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے خوش اور مطمئن رکھنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنی جزباتی طبیعت کے باعث یہ محبت کے معاملات میں حد درجہ حساس ہوتے ہیں ۔ انہیں اپنے پارٹنر کی طرف سے محبت کی اسی شدت کی تمنا ہوتی ہے۔

یہ شئیرنگ برداشت نہیں کرتے انہیں اپنے پارٹنرز سے پوری توجہ کی خواہش ہوتی ہے جس سے انہیں محبت ہو اس کی مرضی اور خواہش کے لئے یہ خود کو تبدیل کرنے تک کی کوشش کرتے ہیں۔ محبت میں ذیادہ جنونی ہونے کے ساتھ ساتھ پر جوش بھی ہوتے ہیں لیکن اگر انہیں کہیں بھی یہ محسوس ہو جائے کہ جس سے انہیں محبت ہے وہ ان سے مخلص نہیں ہے تو اس سے اتنی شدت سے نفرت بھی کرنے لگتے ہیں۔ ان میں اپنے پارٹنرز کی غلطیوں کو بار بات معاف کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے لیکن جب انہیں یہ احساس ہو جائے کہ سامنے والا ان سے پر خلوص نہیں اور اس کی نظر میں ان کی اہمیت نہیں تو یہ سب کچھ فراموش کر کے یچھے ہٹ جاتے ہیں۔

صحت:

برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کو صحت کے حوالے سے جو مسائل لاحق رہتے ہیں ان میں دماغی بیماریاں، جلدی مسائل، جلنے کے نشان ، سر درد ، بے حوشی دباؤ، سوجن، لو لگنا وغیرہ شامل ہیں ۔

خوبیاں:

حمل افراد میں خوبیاں بہت ذیادہ ہوتی ہیں ان میں اہم ترین خوبیوں میں دوستانہ رویہ ، پر تجسس۔ چاک چوبند رہنے کی عادت ، محنت کرنا ، دوسروں کے کام آنا ، لیڈر شپ کی صلاحیتیں ، اعصاب مضبوط رکھنا، بڑے سے بڑے مسائل کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا اور اس کا حل نکالنا، مقاصد کے حصول کی جدوجہد کرنا ، مقابلہ کرنا ، جو کام ان کے ذمے ہوا اسے احسن طریقے سے پایہء تکمیل تک پہنچانا حمل افراد کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

یہ ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ حساس دل کے مالک ہوتے ہیں ان کے اعصاب بہت مضبوط ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کوئی بھی چھوٹی سی بات انہیں بری لگ جاتی ہے۔ دوسروں کا احساس کرنا ، غم و خوشی میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونا ان کی خوبیوں میں شامل ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160