کنسیلر : چہرے کی خامیاں چھپانے کا موثر ذریعہ ہے (حصہ دوئم

Posted on at


کنسیلر کی ضرورت اور استعمال:

سب سے پہلے داغ دھبوں پر نقطے کی شکل میں کنسیلر لگائیں ۔ انگلی سے آستہ آستہ تھپتھپا ئیں تا کہ وہ داغ دھبوں کو اپنے اندر جذب کر لے ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ جلد کی ٹون کے ساتھ پوری طرح حل ہو جائے اس سے کنسیلر کی رنگت جلد کی رنگت سے ہلکی معلوم ہو گی اور بری نہیں لگے گی اور اس کے بعد جببیسبنائی جائے گی تو چہرہ نارمل ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے ہیں تو نہایت آستگی سے آنکھوں کے نیچے چند نقطے لگائیں اور پھر انگی کی مدد سے تھپتھپائیں اورآہستہ آہستہ پھیلا دیں ۔

داغ دھبوں کے مقابلے میں یہ جگہ کافی بڑی ہے اس لئے کافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بے احتیاطی برتنے ہر ایک گہرے دائرے کی جگہ دو ہلکے دائرے نظر آنے لگیں گے ۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آئنیے میں دیکھتے ہوئے حلقوں پر نقطے لگائیں اور پھر کنسیلر لگا کر درمیانی انگلی کے ساتھ مہارت سے پھیلانے کی کوشش کریں ، بیرونی گوشے سے اندرونی گوشے کی طرف انگلی سے ملیں کیونکہ یہ حصہ بڑا نازک ہوتا ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے ۔

اگرآپ کی آنکھوں کے نیچےحلقوں کے بجائے جمع شدہ چربی ہے تو اس کے لئے اول تو کنسیلر کا استعمال ہی نہ کریں اور اگر کرنا پڑے تو گہرے رنگ کا شیڈاستعمال کریں اور بڑی مہارت سے ملیں تو پھر حلقے مدہم نظر آئیں گے۔ اگر آپ طریقے سے ناواقف ہے تو نہیں لگائیے یا پھر سیکھ کر لگائیے تاکہ مناسب نتائج حاصل ہوں ۔

اگر آپ کی جلد پر داغ دھبوں کے بجائے مہاسے ہیں تو ایسی حالت میں کنسیلر بہت کم استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اس کا سیال مادہ مسامات کو بند کر کہ مہاسوں کے مسئلے کو اور سنگین بنا سکتا ہے تاہم اس کے لئے او کنسیلر استعمال کریں جو زیادہ گاڑھانہ ہو اور خوشبو سے پاک ہو تو جلد کے لئے صحیح رہتا ہے ۔ مہاسوں کو چھپانے کے لئے جلد کی رنگت کے عین مطابق فاؤنڈیشن لگانے سے قبل چہرے پر کوئی بھیڈے کریم لگائیں اور پھر کنسیلر لگا کر اسفنج سے پھیلالیں اور پھر اپنا میک اپ شروع کریں ۔

اب دیکھیں کہ آپ کے چہرے پر رگیں ٹوٹی ہوئی نظر تو نہیں آرہی ہیں یا پھر آپ کے مسامات کافی چوڑے تو نہیں کیونکہ ایسی صورت میں ذرا زیادہ مقدار میں کنسیلر استعمال کرنا پڑے گا لیکن اس طرح کہ مسامات بالکل بند نہ ہو جائیں تا ہم ایسا آپ ہمیشہ نہ کریں بلکہ کوئی بہت خاص موقع ہو تو کریں اوراس کے بعد میک اپ اتار نے کے لئے بھی اسڑنجینٹ کلینزنگ لوشن استعمال کریں ۔

ایک اور استعمال :

کنسیلر کا ایک اور استعمال بھی ہے اگر آپ ہونٹوں کی ناہمواری کاشکار ہیں تو انکو چھپانے کے لئے پہلے ہونٹوں کے بیرونی خطوط کنسیلر کی مدد سے چھپا دیں اور پھر لپ لائنر یا لپ پینسل کی مدد سے یہ خطوط ہموار شکل میں دوبارہ سے کھینچ کر ہونٹوں کو شیپ دے دیں ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160