کنسیلر : چہرے کی خامیاں چھپانے کا موثر ذریعہ ہے (حصہ سوئم

Posted on at


کمپلیکشن کنسیلر :

یہ قدرتی رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ دیر تک جلد پر موجود رہتا ہے کیونکہ جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کو مو ئسچرائز بھی کرتا ہے اور مسامات کو بند نہیں کرتا ۔

الٹماٹوٹی :

یہ آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقے ، خطوط ، جھائیوں اور دھبوں کو چھپاتا ہے یہ آزمایا ہوا ہے اور ہلکی لکیروں کو بھی چھپاتا ہے اور اس میں سن سکرین بھی شامل ہے جو جلد کی حفاظت کرتا ہے ۔

اسپرنگ وائر آئل فری :

سو فیصدی خالص نباتاتی اجزاء سے بنتا ہے اور جلد کی چکناہٹ کو نقصان پہنچائے بغیر اس کی خامیوں کو چھپاتا ہے ، نارمل اور حساس جلد کے لئے یہ خاص طور پر بہترین ہے اور اس میں بھی سن اسکرین شامل ہے مگر نباتاتی اور قدرتی طریقے کا ۔

اینٹی سرن کریکٹر:

اس میں نباتاتی روغنیات کے لئے جلد کی نرماہٹ اور تازگی کو قائم رکھنے کی بھی تمام خوبیاں موجود ہوتی ہیں ۔ ایپی ڈر مس کی حفاظت کرتا ہے اور اس میں توازن کو برقرار رکھتا ہے ۔

فنش کریم آن کنسیلر :

اس میں سپر موئسچرائزر پایا جاتا ہے اس لئے یہ جلد پر فوراٰٰ حل ہوتا ہے اور اس کے بعد جلد ہلکی پھلکی لگنے لگتی ہے ۔

کیمو فلاج :

یہ ایک ایسا کنسیلر ہے جو کبھی کبھار اور زیادہ کھلے مسامات والے چہرے پر استعمال کیا جاتا ہے اور کیونکہ یہ خوشبو سے پاک ہوتا ہے اس لئے مسامات کو بند نہیں کرتا اور مہاسوں اضافہ نہیں ہونے دیتا ۔

کنسیلنگ ملک کریم :

نہایت ہلکا اور ریشمی مائل سیال جس کے چار رنگ دستیاب ہوتے ہیں اور اس میں موجود اجزاء آنکھوں کی نازک بناوٹ کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔ اس میں سبز رنگ کا کنسیلر بھی شامل ہوتا ہے اور اگر داغ دھبے سرخی مائل ہوں تو یہ ان کے اثرات کو کافی حد تک زائل کر دیتا ہے ۔

کنسیلر کی خوبیاں بے حد و حساب ہیں جو کے آپ کے چہرے کو ایک نیا اور فریش لک دیتا ہے ۔ اگر آپ کے چہرے پر پیدائشی داغ دھبے ہیں تو چہرے پر کوئی کریم لگایئں اور اس کو اسفنج سے پھیلا لیں اور اب کنسیلر لگا کر تھپتھپائیں اور پھر اس پر سفید پاؤڈر لگا کر فاؤنڈیشن لگائیں اور ہلکے ہلکے چہرے پر ملیں تاکہ رگڑنہ آنے پائے اور پھر فوم سے پورے چہرے کو ایک جیسا لک دے دیں اب آپ کا چہرہ نارمل میک اپ کے لئے تیار ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ اس کو پڑھنے کے بعد آپ کنسیلر کے بارے میں اچھی خاصی معلومات ہو گئی ہونگی اوراب آپ کا انتخاب بالکل درست ہو گا ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160