وٹہ سٹہ کی وجہ سے بربادی

Posted on at


وٹہ سٹہ کی وجہ سے بربادی


معاشرے میں بہت سارے پوائنٹ تباہی و بربادی کا سبب بن رہے ہیں ان میں ایک بہت اہم پوائنٹ وٹہ سٹہ ہے وٹہ سٹہ سے مراد ہے اپنی چیز دینا اور جس کو اپنی چیز دی ہے اس سے کوئی چیز لینا یہ لفظ عموما شادیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے یعنی صحیح الفاظ میں یہ کہیں گے کہ اپنی بیٹی کہ شادی کسی دوسرے کے گھر کرنا اور اس کی بیٹی کو اپنے گھر بیاہ کر لانا۔


 



 


پہلے دور میں یہ بات ٹھیک تھی کہ بہن بھائی اپنے بچوں کہ شادیاں آپس میں کرتے تھے اور وہ کامیاب بھی رہتی تھی اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ بہن بھائی کو ایک دوسرے کا لحاظ بھی ہوتا تھا اور احساس بھی اور بچے بھی بڑوں کا احترام کرتے تھے کہ یہ ہمارے بڑے ہیں ہم نے آپس میں رشتے کیے ہیں احترام کرنا ہے ۔


 



 


مگر اب یہ بات ایک طعنہ کہہ لو یا یہ کہہ لو کہ مذاق بن گئی ہے اب پیار پیار میں بہن بھائی آپس میں رشتے تو کر لیتے ہیں مگر ان کو نبھاتے نہیں پہلے ایسا ہوتا بھی تھا تو والدین اپنی بیٹٰی کو سمجھاتے تھے کہ وہ تمھارے بڑے ہیں ان کی ہر حال میں عزت کرنی ہے اور ہر حال میں اپنا گھر بسانے کی کوشش کرنی ہے تو دونوں گھروں میں کوشش کی جاتی تھی کہ معاملہ ٹھنڈا رہے کوئی ایسی بات نہ ہو جس سےلڑائی جھگڑا فساد برپا ہو اور اس کوشش سے امن امان رہتا تھا۔


 



 


 


اب لوگوں میں قوت برداشت کم ہو گئی ہے اور لخاظ اواحساس بھی اگر کوئی بات ہوتی ہے تو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے کبھی ایک گھر کہ بیٹی اپنے گھر ناراض ہو کر گئی ہوتی ہے اورکبھی دوسرے گھر کی بیٹی اپنے گھر ناراض ہو کر آئی ہوتی ہے کہ فلاں نے مجھے یہ کہا اب آپ بھی اس کہ بیٹی کو گھر بھیجیں بلکہ ایسا کہنا درست ہو گا کہ اب لحاظ ۔احساس۔اور رشتوں کی کوئی قدر ہی نہیں رہ گئی۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160