انسانی زندگی میں ناکامیاں اور کامیابیاں

Posted on at


انسانی زندگی ناکامیوں اور کامیابیوں سے عبارت ہے۔ دنیا مین کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کے حصے میں صرف کامیابیاں آئی ہوں اور نہ ہی ایسا کہ جسے صرف ناکامیاں ہی ملی ہوں۔ کامیابی اور ناکامی کا تناسب مختلف ہو سکتا ہے۔ اور کچھ لوگ زیادہ کامیاب اور کچھ زیادہ ناکام ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ ممکن ہی نہیں کہ توزان بگڑ کر کسی ایک جانب چلا جاۓ۔دراصل انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو اپنے ہدف نشانے یا مقصد کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے۔ اور یہ منفرد خصوصیت قدرت کی جانب سے ودیعتکردہ ہے۔

کوئی بھی انسان اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کی بیداری چاہتا ہے تو وہ اپنے لیئے پہلے اہداف یا مقاصد کا تعین کر لے کیونکہ اکثریت کا حال یہ ہے کہ وہ اہداف مقرر کر کے اس تک رسائی کا چیلنج قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اور اس حوالے سے رکاوٹ بنتا ہے ناکامی کا خوف۔ جب بھی کوئی عملی جد و جہد شروع کرے تو آپ کے اندر ناکامی کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیئے۔ اپکی نفسیات میں اتنی گنجائش ہو کہ ناکامیوں سے لڑتے ہوۓ کامیابی کی طرف بڑھ سکے۔ ناکامی بھی دراصل کامیابی کا ہی ایک پہلو ہے۔

جس سے کترا کے نہیں نکالا جا سکتا۔ کیونکہ وقتی اور عارضی ناکامیاں بھی کامیابیوں کے لیئے نا گزیر ہے۔ کامیابی کی طرف پیش قدمی کرتے ہوۓ متعدد ناکامیوں سے دو چار ہونے والے تیمور والی داستان بہت مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔ حوصلہ ہارنے والے کبھی نہیں جیتتے اور جیتنے والے کبھی حوصلہ نہیں ہارتے۔ آپ اس وقت تک ناکامی سے دو چار نہیں ہوتے جب تک ناکامی کو ایک حقیقت کے طور پر قبول کر کے اپنی کوشش ترک نہ کر دیں۔

 



About the author

160