کچن کی آرائش پودوں سے کر لیجئے۔ حصہ دوم

Posted on at


v     اس کے علاوہ پودوں کو کچن مین ایسی جگہ نہ رکھیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء رکھی جاتی ہیں۔ انہین آرائش کے لئے استعمال کریں۔

v     کچن کی آرائش کے لئے چھوٹے پتوں والے پودے اور بیلیں منتخب کریں۔

v     ایسے پودوں کا انتخاب کریں جنہیں پانی میں بآسان رکھا جا سکے۔

v     اگر کچن میں ڈائننگ ٹیبل موجود ہے تو اس کے وسط میں کسی جار یا واعظ میں پھول لگا کر رکھیں۔

v     پھولوں کو تا دیر رکھنے کے لئے ان کے جار میں پانی ڈال کر رکھیں۔ پانی میں زرا سا نمک ڈال کر رکھیں۔

v     پودے رکھنے کے لئے اگر سادی بوتلیں موجود ہوں تو ان میں مزید دلکشی پیدا کرنے کے لئے پانی میں رنگ ملا دیں۔

v     کچن میں موجود کھڑکی کے اطراف میں بیل چڑھائیں۔ اس کو سہارا دینے کے لئے کوئی ستلی وغیرہ استعمال کریں۔

v     اصل پھول ، پودوں کی جگہ مصنوعی پودے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

v     کچن کی ہر کلر اسکیم کے ساتھ پودوں کے رنگ اچھے لگتے ہیں۔

زیر نظر تصاویر میں کچن کی آرائش کے لئے آئیڈیاز دیئے جا رہے ہیں۔ انہیں اپنی سہولت اور وسائل کی مناسبت سے اپنائیں۔

  • کچن سنک کے اطراف میں سفید گملوں نما جار میں رکھے گئے پودے تازگی و احساس دے رہے ہیں۔
  • برتنوں کے شیلف اور کچن سلیب خوش نما پھولدار پودوں کی آرائش کا انوکھا انداز۔
  • رنگین کانچ کی بوتلوں میں رنگ بکھیرتے پھول آپ کے باورچی خانے میں زندگی بھر دیں گے۔
  • ڈائننگ ٹیبل اور سائیڈ ٹیبل پر نفاست سے سجائے گئے پھولوں کے گلدان کھانے کا مزہ دوبالا کر سکتے ہیں۔
  • مفید جڑی بوٹیاں بھی کچن میں اگائی جا سکتی ہیں۔
  • روز نہ سہی مگر کبھی کبھار کھانے کی میز پر پھولوں سے سجاوٹ کریں۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160