ٹھاکر سنگھ

Posted on at



ٹھاکر سنگھ ایک عجیب و غریب چیز تھے۔ آگرہ کے ایک جاٹ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ جوان ہونے پر خاندانی خدمات کے صلے میں براہراست پولیس میں سب انسپکٹر لے لیے گئے۔ اول روزہی سے تہیہ کر کے آئے تھے کہ روپیہ حاصل کرنے کا کوہی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں گے۔ انگریزی راج کے عروج کا زمانہ تھا اور وفادار اہلکاروں کی کمزوریوں اور تجاوزات سے چسم پوشی کی جاتی تھی۔ ٹھاکر صاحب کھل کھیلے۔ ہر سال اتنا جمع ہو جاتا کہ وہ اپنے آبائی گائوں میں کافی اراضی خرید لیتے تھے۔ چند ہی برسوں میں ضلعے کے بڑے زمینداروں میں شمار ہونے لگا اور سنگھ سے ٹھاکر سنگھ بن گئے۔



واجبی ساپڑھے لکھے تھے مگر ترقی پانے کے سب گریاد تھے۔ بتدریج عہدہ بڑھتا رہا۔ مگر ان باتوں کے باوجود عوام میں ان کی شہرت کوئی اچھی نہ تھی۔ اس لیے افسران بالا کی زبردست حمایت کے باوجوں وہ کسی ایک جگہ چند ماہ سے زیادہ نہ ٹکتے تھے۔ جب وہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ترقی پا کر سپرنٹنڈنٹ مقرر ہوئے تو طے ہوا کہ انھیں فتح پور ہسوہ میں لگایا جائے کیوںکہ وہ اس ضلع میں پہلے کبھی نہیں رہے تھے اور یہاں کہ لوگ ان سے واقف نہ تھے مگر ان کی تقرر کا اعلان ہوتے ہی ان کی شہرت فتح پور بھی پہنچ گئی۔ ان کے محکمے کے کئی اہلکار ان کے تقرر سے بہت خوش تھے کیوں کہ مصرا صاحب، جن کہ وجہ سے وہ آرہے تھے۔ بہت دیانت دار ، ضابطے کے پابند اور سخت گیر افسر تھے۔ جن سے ایماندار اہلکار تو بہت خوش رہتے تھے، مگر نوع کے اہلکاروں کو ان سے ہمہ وقت شکایت رہتی تھی۔ اتفاق سے انہی دنوں میرا تبادلہ بھی الٰہ آباد سے بطور کلکرڑ فتھ پور ہو گیا۔



میں ابھی وہاں پہنچا نہیں تھا مگر خوش تھا کہ وہاں اپنے پرانے دوست مصرا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا۔ بات چیت میں بھی بہت سلجھے ہوئے تھے اور میری ان سے خوب بنتی تھی۔ بدقسمتی سے ان کا اکلوتا بچہ کسی بیماری کی ہجہ سے فتح


پور میں فوت ہوگیا تھا۔



 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160