روزے میں چند احتیاطی تدابیر حصہ اول

Posted on at


روزے میں چند احتیاطی تدابیر حصہ اول


 



 


آج ۱۲۔۷۔۲۰۱۴ اور ۱۳ واں روزہ ہے گرمی عروج پر ہے روزے کا دورنیہ بھی کافی لمبا ہے ۱۵ گھنٹے اور ۳۰ منٹ کا روزہ ہے سحری اور افطاری دونوں میں کھانا پینا عروج پر ہے اللہ کا فرمان ہے کہ رمضان شریف میں سب کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے لیکن لوگ روزے کے بعد اتنا زیادہ کھا لیتے ہیں کے بعد میں پریشان ہوتے ہیں۔
پہلے ہم سحری کا ذکر کریں گے کہ آج کل سحری میں کیا ہوتا ہے لوگ سحری میں نان چنے۔انڈے ۔پراٹھے۔دہی۔پھونیاں۔کھجلا۔پوریاں وغیرہ کی سحری کرتے ہیں۔


 



 


اور اب افطاری کا ذکر کریں گے آج کل افطاری میں سموسے۔پکوڑے۔کباب۔کچوریاں۔چاٹ۔آلوچنے۔دہی بھلے۔چپس وغیرہ وغیرہ شامل کرتے ہیں۔
یہ طرح طرح کی مرچ مصالحوں کی چیزیں کھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہیں مگر صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں آج کل ہم افطاری اتنے زوروں سے کرتے ہیں کی اٹھنے بیٹھنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی کچھ لوگ افطاری کرتے ہی پانی کا اتنا زیادہ استعمال کر لیتے ہیں کہ بیمار ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگ سموسے پکوڑے اتنے زیادہ کھا لیتے ہیں کہ بعد میں پیاس بہت زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ بہت زیادہ پھول جاتا ہے اور جب تراویح کی باری آتی ہے تو اٹھنے کی ہمت نہیں ہوتی اچھے خاصے اہل سنت و الجامت کے لوگ کہتے نظر آئیں گے چلو آج آٹھ تروایخ ہی پڑھ لیتے ہیں۔


 



 


ان سب باتوں کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ اعتدال پسند نہیں ہیں اگر ہم اؑتدال سے کھائیں تو یہ مسائل پیدا نہ ہوں اور ہم معدے کی مختلف بیماریوں کا بھی شکار نہ ہوں جیسے سینے میں جلن۔پیٹ میں گیس۔دل کا خراب ہوتا۔اور قے آنا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160