خدا کی محبت (حصہ ااول

Posted on at


اس دنیا کا وجود ہی محبت کی بناء پر ہوا۔ خدا نے محمدؐ سے محبت کی اور اسی محبت کی بناء پر دنیا بنائی۔ اللہ تعالیٰ نے صرف نبیؐ سے محبت نہ کی بلکہ پورے بنی نوع انسان سے کی ۔ نہ صرف خدا کی محبت تک محدود ہے بلکہ اپنی پیدا کردہ تمام تخلیقات سے اللہ کی محبت بے مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام جانداروں سے بہت محبت کرتا ہے ان کی خوراک ، رہائش، پانی اور دیگر تمام ضروریات کا بہت خیال رکھتا ہے۔ دنیا میں جتنے بھی جاندار ہیں جانور، پرندے اور حشریات الارض سب تک خوراک پہنچاتا ہے۔ اس کی محبت کی مثال وہ پتھر میں پلنے والے کیڑے تک خوراک پہنچانے کا انتظام کرتا ہے۔ اگر انسان کسی بھی جاندار کو زک پہنچاتا ہے تو اللہ ناراض ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جانوروں کو تکلیف دینے اور مال بردار جانوروں پر ضروت سے زیادہ بوجھ لادنے سے منع کیا ہے۔ خدا کا حکم ہے کہ کسی جاندار کو بھوکا نہ مارا جائے۔ اگر کسی جاندار کو مارنا مقصود ہی ہو تو اسے تڑپا کر نہیں مارنا چاہیے ایسی موت کا انتخاب کیا جائے جو آسان ترین ہو۔ خدا کی جانداروں سے محبت کی مثال یہ ہے کہ رسولؐ نے فرمایا کہ ایک عورت جو عبادت گزار تھی صرف اس وجہ سے اسے دوزخ میں ڈالا گیا کہ اس نے بلی کو بھوکا مار ڈالا تھا اور ایک بد کار عورت کو جنت میں ڈالا گیا کہ اس نے ایک پیاسے کتے کو موزے میں پانی ڈال کر پلایا تھا ۔


خدا اپنے تمام جانداروں سے بہت پیار کرتا ہے لیکن ان میں سے سب سے زیادہ انسانوں سے پیار کرتا ہے۔ یہ خدا کی محبت ہی ہے کہ انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا۔ اسے تمام جانداروں سے ممتاز بنایا۔ اسے یہ خوبی دی کہ وہ دوسرے تمام جانداروں پر قابو پا سکے۔ کیا ہم خدا کی محبت کا بدلہ دے سکتے ہیں؟ ہم بہت حقیر ہیں کیا ہم اس قابل ہیں کہ ہم سے خدا محبت کرے۔


اللہ تعالیٰ نے بہتریں جسم دیا۔ ہمیں دل دیا تا کہ ہم خواہش پال سکیں ارمان جگا سکیں اس دنیا کی خوبصورتی کو محسوس کر سکیں۔ ہمیں دماغ دیا تا کہ ہم سوچ سکیں غوروفکر کر سکیں اپنا بہتر مستقبل بنا سکیں۔ ہمیں ھاتھ دیے کہ ہم روز مرہ کے کام نبٹا سکیں۔ ہمیں پائوں دئے تا کہ ہم حسب منشا جگہ جا سکیں۔ ہمیں حسیات دیں تاکہ ہم محسوس کر سکیں۔ ہمارا جسم ایک مکمل مشین ہے جس کا ایک زبردست نظام ہے۔ کیا ہم ڈرف اپنے جسم کیلیے ہی خدا کا شکر ادا کر سکتے ہیں۔ اس نے ہمیں خوبصورت چہرہ دیا تاکہ دوسرے ہمیں پسند کریں۔ ہمیں خوبصورت شخصیت دی۔ ایک متوازن چال دی۔ یہ خدا کی محت ہی تو ہے کیا ہم اللہ سے محبت کر سکتے ہیں۔ اس کا شکر بجا لا سکتے ہیں۔



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160