پابندی وقت

Posted on at


 وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا . گھڑی کا ڈائل کبھی نہیں رکتا . جو وقت سے فائدہ اٹھا لیٹا ہے وقت اس كے کام آجاتا ہے اور جو وقت کی قدر نہیں کرتا وقت اسے کوسو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جاتا ہے . وقت ایک عظیم دولت ہے وہی انسان دنیا میں عزت حاصل کر سکتا ہے جو وقت سے فائدہ اٹھاتا ہے ، اس کی قدر کرتا ہے اور اسے ضائع نہیں کرنا . ہمیں چاہیے كے وقت ضائع نا کریں ، ہر کام وقت پر کریں اور عادت کریں اور کبھی آج کا کام کل پر نا ڈالیں . ہر کام اپنے مقررہ وقت پر کرنا چاہیے آج کا کام کل پر نہیں ڈالنا چاہیے . یہی پابندی وقت ہے .

جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وہ دَر حقیقت ایک قیمتی خزانہ ضائع کر دیتے ہیں . گزرا ہوا وقت کبھی کسی قیمت پر بھی واپس نہیں عطا . پابندی وقت كے ساتھ اگر ہم محنت کریں تو ہم اپنی اقتصادی حالت درست کر سکتے ہیں . عزت کی زندگی بسر کر سکتے ہیں یوں ہم کسی كے محتاج نہیں ہوں گے . 

نظم کائنات بھی وقت کی پابندی کا درس دیتا ہے . ہر موسم اپنے وقت پر بدلتا ہے . دن رات بھی وقت كے پابند ہوتے ہیں . انسان پِھر بھی اگر اپنے آپ کو پابندی وقت کا نہیں بناتا تو یہ اس کی نا سمجھی یا نا اہلی كے سوا کچھ نہیں ہے .

بچہ اگر وقت پر اسکول نا جائے تو تعلیم حاصل نہیں کر سکتا . کسان اگر وقت پر بیج نا بوئے ، پانی نا دے اور فصل نا کٹے تو کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا . اسی طرح کارخانہ دَر کام نا اور مزدور کام نا کرے تو اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا . دنیا میں کامیاب زندگی گزرنے كے لیے ضروری ہے كے ایک لمحہ بھی ضائع نا کیا جائے . کہتے ہیں كے ایک منٹ کا بھلا ہوا لاکھوں کوس دور رہ جاتا ہے . یہ سہی ہے جو لوگ اِس بات کی قدر نہیں کرتے دولت ان سے روٹھ جاتی ہے . عزت ان سے منه مور لیتی ہے اور وہ ساری زندگی ناکام گزرتے ہیں . ایک سیکنڈ بھی ضائع کرنا نہیں چاہیے کیوں كے جو کام وقت پر کر لیا جائے وہی بہتر ہوتا ہے . اگر اسے التوا میں ڈال دیا جائے اور وہ اکثر اوقات نامکمل ہی رہتا ہے . چناچے وقت کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے كے جو کام جب کرنا چاہیے اس کو فوراً کر لیا جائے .

 



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160