خدا کی محبت (حصہ چہارم)

Posted on at


یہ ہی تو ہے اللہ تعالیٰ کی محبت ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئیے سو رخمتیں رکھیں جن میں سے دنیا میں صرف ایک ہی نازل فرمائی، جس کی بدولت ہم ذندگی میں عیش و عشرت سے زندگی گزار رہے ہیں، اچھا کھا رہے ہیں، اچھا پی رہے ہیں اچھا پہن رہے ہیں اچھا اوڑھ رہے ہیں، صحیح طرح سے اپنی نیند پوری کر رہے ہیں، اپنی خواہش کے مطابق ہر جگہ جا سکتے ہیں، اپنی مرضی سے بول سکتے ہیں، اپنے غموں کو کم کرنے کے لیے اپنے اشکوں کو بہا سکتے ہیں۔ یہ صرف اس کی ایک رحمت کی بدولت ہے، باقی ننانویں رحمتیں اللہ قیامت کے دن نازل فرمائے گا۔

 

سبحان اللہ خوب زات ہے اللہ تعالیٰ واقعی وحدہ لاشریک زات ہے اس کا کوئی ثانی نہیں، اس کا کوئی ہمسر نہیں اور وہ بے پرواہ زات ہے لیکن بے پرواہ ھونے کے باوجود بھی وہ اپنی مخلوقات سے لا محدود محبت کرتا ہے۔

لیکن ہم انسان بہت خود غرض ہیں کیونکہ جب ہمیں کوئی خوشی نصیب ہوتی ہے تو ہم اسے بھول جاتے ہیں اور جب کسی غم میں مبتلا ہوتے ہیں تو اسے یاد کرنے لگ جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "تم مجھے پکارو میں تمھاری پکار کا جواب دوں گا یہ اس اللہ کی محبت ہے"۔

وہ تو پکارے بغیر بھی ہماری پکار کا جواب دیتا ہے وہ تو پکارے بغیر بھی ہماری مشکل حل کر دیتا ہے۔ اور ہمارے لیے آسانیوں کی راہیں ہموار کر دیتا ہے۔ اللہ تعلیٰ کی زات کی ایک صفت "رحیم" ہے یعنی رحم کرنے والی زات، اور واقعی میں وہ وہ رحیم زات ہے، کیونکہ وہ ہر حالت میں اپنی مخلوقات پر رحم کرتی ہے۔ جیسا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کے لیے کچھ قوانین و ضوابط لاگو کرنے پڑتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالی نے اس دنیا کو چلانے کے لیے ہم پر دین اسلام نازل کیا اور پھر اس میں مختلف قوانین کو متعارف کروایا گیا، جس میں فرائض اور سنتیں شامل ہیں، ان فرائض کو پورا کرنا ہماری زمہ داری تھی لیکن ہم اس کے کسی حکم کی تعمیل نہیں کرتے لیکن پھر بھی وہ بہت رحیم زات ہے کہ وہ ہمیں بار بار مواوقع فراہم کر رہی ہے کہ اے انسان! تو سدھر جا لیکن ہم پھر بھی ناپنے اعمال درست نہیں کرتے، کیا ہم خدا کی اس شفقت، مہربانی اور محبت کا صلہ چکا رہے ہیں؟ نہیں! ہم تو اس کی ایک بھلائی کا شکر بھی نہیں ادا کرتے۔۔۔۔۔



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160