( پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ !! حصہ (ہفتم

Posted on at


ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوتے ہی خطرے کا الارم بجنے لگتا ہے ، کبھی ایک علاقے کا توانائی گھر بند ہو جاتے ہیں ، اور کبھی دوسرے علاقے کے لئے اورپھر اچانک ہی کسی دن مکمل " بلیک آوٹ " ہو جاتا ہے۔ جسم کی تمام حساس تنصیبات پر اندھرا چھا جاتا ہے ، تمام  فیکٹریاں بند ہو جاتی ہیں ، سارے سسٹم جواب دے جاتے ہیں ،اور انسان گوشت اور ہڈیوں کے قابل تدفین ڈھیر میں تبدیل ہو جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ دماغ کا بوچھ کم کرتے رہیں ۔

 

غصے ،انتقام ، نفرت ، مایوسی ، اور حسد کے جذبات کو پروان نہ چڑھنے دیں مشکلات و مسائل کو ہر وقت دماغ پر طاری نہ رکھیں ،جو کل ابھی آیا نہیں اس کے لئے ابھی پریشان نہ ہوں ایسے کام کرتے رہیں جو منفی اثرات سے نجات دلا کر آپ کو ذہنی سکون اور خوشیاں فراہم کر سکیں اور سب سے بڑے کریہ کہ دعا کے ذریعے اپنے پالنے والے سے رابطے میں رہینے کی عادت ڈالیں ، ذہنی دباؤ سے بچنے کے لئے دعا سے بہتر کوئی علاج آج تک دریافت نہیں ہوا۔

 

عام حالات میں میرے ارد گرد بہت سے خطرات منڈلاتے رہتے ہیں ، بعض موروثی امراض اور بعض ادویات میرے اینزائمز (خامروں ) پر براہ راست حملہ آور ہوتی ہیں جن کے سبب ہارمون کی پیداوار کم یا بالکل بند ہو جاتی ہے ، بعض نا معلوم اسباب کی بناء پر ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں اچانک ہی کام بند کر دوں ۔ آیوڈین کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے اس کی کمی کو آیوڈین والے نمک استعمال کے کہ ختم کیا جا سکتا ہے لیکن دور دراز کے پہاڑی علاقے جہاں آیوڈین اور تعلیم دونوں ہی تقریبا مفقود ہیں ، وہاں لوگ تھائی رائیڈ کے مسئل سے دوچار ہیں ، آیوڈین میری قوت حیات ہے ، جب کہ یہ معمول کے مطابق مجھے نہ ملے تو میں جسم کے ایک ایک خلئے میں اسے تلاش کرتا ہوں اور میرے ارد گرد اتنے خلئے جمع ہو جاتے ہیں کہ میرا حجم اور وزن بڑھنے لگتا ہے ۔

 

 آپ نے بھی بھت سے لوگوں کی گردن پر آگے کی طرف بڑھا ہو گوشت دیکھا ہو گا ؟ یہ آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے یہ زندگی کے لئے زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن اگر یہ اتنا بڑھ جائے کہ سانس کی نالی کو دبانے لگے تو نتائج کا انداہ کرنا مشکل نہیں ،پیچوٹری گلینڈ کے قریب پیدا ہونے والی رسولی (ٹیومر) بھی بے شمار مشکلات پیدا کر سکتی ہے ، کینسر جسم کے دوسرے حصے کی نسبت مجھ میں تیزی سے نہیں پھیلتا اور مجھ ہی تک محدود رہتا ہے اسے آپریشن کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے،

 

میرا علاج تابکاری کے ذریعے بھی ممکن  ہے اور دواؤں سے بھی ۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹرز آپ کے دوسرے غدود کی نسبت میرے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور مویض کی زندگی کو بےشمار صورتوں میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا ۔   

 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160