موٹرسائیکل کے مختلف حصے پارٹ ٹّو

Posted on at


پیٹرول والو موٹرسائیکل کی ٹینکی کے نیچے لگا ہوتا ہے اور یہ تین حالت میں کام کرتا ہے  آن آف اور ریزرو آن کی حالت میں پیٹرول کاربوریٹر کی طرف جاتا ہے آف کی حالت میں پیٹرول موٹرسائیکل میں پیٹرول نہیں جاتا جب موٹرسائیکل کھٹری ہوتو اس کو استعمال کیاجاتا ہے ریزرو میں پیٹرول



ریزرو سپلائی سے موٹرسائیکل کے کاربوریٹر میں جاتا ہے اس پیٹرول کو اس ٹائم تک استعمال کر سکتے ہیں جب تک اس میں موجود پیٹرول کی سپلائی ختم نہ ہوجائے اس کے بعد وہ پیٹرول شروع ہوجاتا ہے جو کہ ریزرو کے اندر موجود ہوتا ہے اس کے بعد ہم کو دوبارہ پیٹرول ڈلوانا پڑتا ہے جب بھی


 



موٹرسائیکل چلاو تو موٹرسائیکل کے پیٹرول کا کاک آن رکھنا چاہیے ورنہ وہ ٹریفک میں بند ہوسکتا جس سے حادثہ رونما ہوسکتا ہے جب بھی پیٹرول کاک آن کرنا ہو تو اس بات کا احتیاط کیا جائے کہ ہاتھ گرم انجن کو نہ لگ جائے



پیٹرول ٹینک موٹرسائیکل کی ٹینکی ہوتی ہے اس میں پیٹرول ڈلوایا جاتا ہے اس میں تقریبا ۱۲ لیٹر پیٹرول آ سکتا ہے اس کے اوپر ایک ڈھکن لگا ہوتا ہے جو کہ پیٹرول کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے اس طرح پیٹرول ضآئع نہیں ہوتا ہے پیٹرول کو آسانی سے آگ لگ سکتی ہے تو جب بھی پیٹرول پمپ پر



 


پیٹرول ڈلوایا جائے تو موٹرسائیکل کا سائچ آف ہو اور اس وقت موبائل فون بھی استعمال نہیں کرنا چاہیئے ورنہ آگ لگ سکتی جو کہ انتہائی خظرناک ثابت ہوسکتی اور انسانی جان بھی جاسکتی ہے



انجن کو چلانے کے لیے اس میں موبل آئل ڈالا جاتا ہے جس سے انجن کے پارٹس رواں رہتے ہیں ناکافی آئل اور گندے موبل آئل سے موٹر سا ئیکل کا انجن خراب ہوسکتا ہے جس بہت زیادہ مالی نقصان ہوسکتا ہے اسس لیے تقریبا ۱۵۰۰ کلومیٹر کے بعد آئل تبدیل کرنا چاہیے 




About the author

160