گلدان

Posted on at



گلدان گھر کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گلدان کا رواج صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ پرانے وقتوں میں بھی گلدان کا رواج تھا اور آج بھی ہے بس فرق یہ ہے کہ پرانے وقتوں میں گلدان صرف صراحی کی شکل میں ہوتے تھے اور آج کے دور میں فیشن کا چرچہ عام ہے ہر چیز میں فیشن کے دور کے حساب سے طرح طرح کی اشکال اور نت نئے ڈیزائن استعمال کیے جا رہے ہیں، اس لیے گلدانوں میں بھی مختلف اور جدید طرح کے ڈیزائن اور اشکال دستیاب ہیں۔


گلدای میں طرح طرح کے پھول دال کر میزوں، ٹیبلوں اور کھڑکیوں کے قریب رکھنے سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ آج کل ہر گھر میں گلدان دیکھنے کو ملتے ہیں۔ گلدان میں لگے پھول اس جگہ اور اس چیز کی اہمیت میں اضافہ کر دیتے ہیں، جہاں گلدان رکھا ہوتا ہے۔ گلدان میں لگے پھولوں کو ہم جب بھی دیکھتے ہیں تو ہمیں تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ آج کل ہر طرح کے گلدان مارکیٹ میں دستیاب ہیں مثلا سٹیل، کانچ، پلاسٹک اور اس سے بھی زیادہ اچھے میٹریل مین گلدان دستیاب ہیں۔


گلدان میں پھول رکھتے وقت اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ جو پھول ہم گلدان میں رکھھ رہے ہیں وہ اس گلدان میں خوبصورت لگے گے بھی یا نہیں۔ جیسا کہ پیلے گلدان میں گلابی رنگ کے پھول اچھے لگے گیں۔ اس ہی طرح ہم گلدان میں پتے اور ٹہنیوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ گلدان میں رکھے پھولوں کا بھی ہمیں خیال رکھنا چاہیے سورج کی روشنی کی ضرورت جن گلدانوں کو ہوتی ہے ان پھولوں ویلے گلدان کو کھڑکی میں رکھیں تاکہ سورج کی روشنی انہیں ملتی رہے۔ وقت رہتے پھولوں کو پانی  دینا چاہیے تاکہ پھول مر جھا نہ جائیں۔


گلدان کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے اگر گلدان کی صفائی نہ کی جائے تو ان میں کیڑے مکوڑے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ جیسے چھپکلی، مکڑیاں اور مچھر وغیرہ۔ خاص طور پر وہ گلدان جن میں نکلی پھول رکھیں ہوں ان کی صفائی کا خیال رکھنا لازمی ہے۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160